جامنیر میں مقامی سطح پر شاندار نعتیہ مقابلہ و اعزازی تقریبنعتیہ مقابلے سے 6 ، تعلقہ دہم جماعت میں اول ، دوم سوم سمیت 22 طلباء کی ٹرافی دے کر حوصلہ افزائی - فردوس انجم آصف کو خاندیش نامہ مثالی مصنفہ اعزاز۔


جامنیر میں  مقامی  سطح پر شاندار نعتیہ مقابلہ و اعزازی تقریب
نعتیہ مقابلے سے 6 ، تعلقہ دہم جماعت میں اول ، دوم سوم سمیت 22 طلباء کی ٹرافی دے کر حوصلہ افزائی - 
فردوس انجم آصف کو خاندیش نامہ مثالی مصنفہ اعزاز۔

جلگاوں (سعید پٹیل) مسلم معاشرتی تہذیب و خصوصی رویات کی پاسداری کرنے والے تاریخی مقام  شہر جامنیر میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خدائی خدمت گار فلاحی تنظیم و ہفت روزہ خاندیش نامہ کی جانب سے شہری سطح پر شاندار نعتیہ مقابلے و جامنیر تعلقہ میں اردو اسکولوں سے دہم و دواز دہم  جماعت میں اول ،دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا , جبکہ اردو صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے پر فردوس انجم شیخ آصف مس بلڈانہ کو مثالی مصنفہ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اس جلسہ کا انعقاد مولانا عمران صاحب مظاہری امام و خطیب جامع مسجد جامنیر کی صدارت و شیخ جلال سر صدر مدرس انجمن ہائی اسکول کی قیادت میں ہوا۔ اس جلسہ کے مقرر خصوصی مولانا شکیل احمد صاحب امام و خطیب مسجد زکریا و مہمانان مفتی مسعود اختر قاسمی صاحب امام و خطیب مسجد شاہ جامی، مولانا عرفان صاحب امام و خطیب مسجد عمر ، مولانا عبدالکریم صاحب امام و خطیب شاہی مسجد  ،مولانا عبدالزاق صاحب امام و خطیب مسجد شمش ،مولانا عبدالکلیم صاحب ،مولانا جعفر صاحب وغیرہ تھے, جبکہ جج کے فرائض مولانا خلیق اشاعتی امام و خطیب مسجد توحید ،جناب شیخ ابرار سلیم سر سابق صدر مدرس محمدیہ اینگلو اردو ہائی اسکول شیندورنی ،نکہت انجم ناظم مس ضلع پریشد بوائز اردو اسکول بودوڈ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس جلسے کی نظامت کے فرائض عاقل سر نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں ادا کی۔ 
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نعتیہ مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل اور معاشرے میں عشقِ رسول ﷺ کے جذبے کو فروغ دینا اور حضور اکرم ﷺ سے محبت و عقیدت کو اجاگر کرنا ہے۔
وسیم شیخ اعجازِ الدین سر نےغرض و غایت بتاتے ہوئے کہا کہ خداںٔی خدمت گار فلاحی تنظیم گذشتہ کئ  برسوں سے فلاحی ، سماجی اور تعلیمی کاموں کے ذریعے افق شہر جامنیر پر مثل ماہتاب روشن و تابناک ہے۔کبھی نشہ مخالف مہم ، کبھی برے اخلاق کے نقصانات تو کبھی اچھے اخلاق کے فاںٔدے کی تشہیر کرتے ہوۓ قوم وملت کے نونہالوں کو سنبھالنے کی نازک واہم ذمہ داری کو ادا کرتاہے ، اسی کے ساتھ تنظیم کے قیام کا سب سے اہم ترین مقصد ہمارے مسلم اسلاف کی قربانیوں کو نسل در نسل منتقل کرتے رہنے اور باقی رکھنے کے لئے ان رہنماؤں کی یوم پیدائش  کے موقع پر عوام وخواص،طلباء وطالبات کو رہنما کی قربانیوں سے متعارف کروانے کا آب زر سے لکھا جانے والا کام ہے ، اپنے کاموں کے احاطے کو وسیع تر کرنے کے لیے اس تنظیم کے صدر عمران خان امجد خان نے اپنے رفقاء کار کے ہمراہ ہفت روزہ اخبار خاندیش نامہ کی داغ بیل ڈال کر علاقے میں سچی،بے باک خبروں کی اشاعت اور زندگی کے ہر شعبے سے منسلک رہنے اور طلباء کو ادبی ، صحافتی میدان کی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ آج کا یہ نعت خوانی اور اعزازی تقریب کا انعقاد ان دونوں اداروں کے باہم اشتراک سے ہی ہوا ہے۔ آج کے پروگرام کا مقصد حب رسول صلی اللّہ علیہ وسلم پیدا کرنا، سیرت النبی کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنا، سیرت کی اشاعت کے لیے کوشاں رہنا، نعتیہ شاعری میں دلچسپی پیدا کرکے غیر معتبر اور شرکیہ شاعری سے اجتناب جیسی صفات پیدا کرناہے، اسی کے ساتھ آج کے پروگرام کا دوسرا حصہ اعزازی تقریب کے ذریعے کامیاب طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی فرماکر مزید ان کے حوصلوں کو جلا بخشتے ہوۓ دیگر طلباء وطالبات کو محنت وکاوش کی طرف راغب کرنا تاکہ وہ بھی اپنی کامیابی وکامرانی سے اپنی قوم وملت کا نام روشن کریں اسی لیے علامہ اقبال نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
نہیں  نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی
اس پروگرام کے مقرر خصوصی مولانا شکیل صاحب نے کہا کہ رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی  صلی اللہ علیہ وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے اور آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ محسن انسانیت صلوات اللہ علیہ وسلامہ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرة النبی  صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے لوگوں سے محفوظ کرادیا ہے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ادا کو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے متوالوں نے محفوظ رکھاہے اور سند کے ساتھ تحقیقی طور پر ہم تک پہنچایا ہے، لہٰذا سیرة النبی  صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت و اکملیت ہر قسم کے شک و شبہ سے محفوظ ہے دنیائے انسانیت کسی بھی عظیم المرتب ہستی کے حالات زندگی، معمولات زندگی، انداز و اطوار، مزاج و رجحان، حرکات و سکنات، نشست و برخاست اور عادات وخیالات اتنے کامل ومدلل طریقہ پر نہیں ہیں جس طرح کہ ایک ایک جزئیہ سیرة النبی  صلی اللہ علیہ وسلم کا تحریری شکل میں دنیا کے سامنے ہے یہاں تک کہ آپ سے متعلق افراد اور آپ  صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اشیاء کی تفاصیل بھی سند کے ساتھ سیرت و تاریخ میں ہر خاص و عام کو مل جائیں گی۔
مولانا عمران مظاہری صاحب نے تنظیم و اخبار کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا اور ساجد خان سر کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کے صدر عمران خان ،سیکریڑی دلیر خان سر ،رکن توصیف احمد ،خازن ساجد خان سر ،شیخ جلال سر، حامد سر،عمران سر ،مزمل سر ،رفیق سر ،منیر سر، اسد سر ،زبیر سر،ابرار سر اور انجمن ہائی اسکول کے تمام ہی تدریسی و غیر تدریسی عملے نے محنت کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔