حضرت قبول اللہ حسینی خواجہ گنج بخش کا 596 عرس
29 ستمبر : (راست) بندگی مخدوم حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے نبیرہ و جانشین قطب الاقطاب حضرت سید شاہ قبول اللہ حسینی خواجہ گنج بخش کے 596 ویں عرس شریف کی تقاریب 17 ، 19 ، 20 ، 22 ، 23 ، 24 ربیع الثانی 30 ستمبر 2 ، 3 ، 5 ، 6 ، 7 اکتوبر کو حسب عملدرآمد قدیم و بصد عقیدت و احترام منعقد ہوں گی بموجب نظام العمل 17 ربیع الثانی 30 ستمبر بروز چہار شنبہ بوقت 5:30 بجے شام خانقاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز عقب قلعہ حشام شاہ بازار سے جلوس جھیلہ مبارک روانہ ہوگا جو اہم راستوں سے گشت کرتا ہوا 10 بجے شب داخل درگاہ شریف روضہ منورہ خرد ہوگا اور مراسم جھیلہ مبارک انجام پائیں گے بعد ازاں مجلس سماع منعقد ہوگی 19 ربیع الثانی 2 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء درگاہ شریف میں جلسہ تعلیمات خواجگان چشت اہل بہشت منعقد ہوگا 20 ربیع الثانی 3 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء چوتھا سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ حویلی روضہ منورہ خرد میں منعقد ہوگا مولائے کائنات ابو تراب حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہ اور حضرت سید شاہ قبول اللہ حسینی خواجہ گنج بخش کی شان میں شعرائے کرام طرحی منقبتی کلام پیش کریں گے 22 ربیع الثانی 5 اکتوبر بروز پیر 8 بجے صبح جلسہ قرات و نعت اندرون گنبد روضہ منورہ خرد منعقد ہوگا بعد نماز عصر خانقاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز عقب قلعہ حشام شاہ بازار میں مجلس سماع منعقد ہوگی 5:30 بجے شام جلوس صندل مبارک کی روانگی عمل میں آئے گی 9 بجے شب سماع خانہ درگاہ شریف میں مجلس سماع کا انعقاد ہوگا اور ایک بجے شب جلوس صندل مبارک داخل درگاہ شریف ہوگا 23 ربیع الثانی 6 اکتوبر بروز منگل بعد نماز فجر خدمت صندل مالی انجام پائے گی اور بند سماع ہوگا 7:30 بجے شام حویلی روضہ منورہ خرد میں سیمینار کا انعقاد ہوگا شرح آداب المریدین اور خواجہ بندہ نواز میری نظر میں ، کے زیر عنوان دو مقالہ جات پیش کئے جائیں گے 10 بجے شب سماع خانہ درگاہ شریف میں مجلس سماع منعقد ہوگی 24 ربیع الثانی 7 اکتوبر بروز چہارشنبہ بوقت صبح 7 بجے خدمت چراغاں ادا کی جائے گی بعد نماز عصر خدمت زیارت و اندرون مسجد روضہ منورہ خرد ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا جائے گا 9:30 بجے شب اندرون حویلی روضہ منورہ خرد مجلس قل منعقد ہوگی صندل مالی اور تمام مراسم عرس شریف تقدس مآب حضرت ابو الفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی صاحب سجادہ نشین روضہ منورہ خرد انجام دیں گے فضیلت مآب حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین روضہ منورہ خرد نے جمیع عقیدتمندان حضرت خواجہ بندہ نواز سے تقاریب عرس شریف حضرت خواجہ گنج بخش میں شرکت کرتے ہوئے اکتساب علم و فیض کرنے کی اپیل کی ہے
Comments
Post a Comment