جلسۂ عظمتِ غوث الاعظمؒ و 510 واں عرسِ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ آج 23 ستمبر کومنعقد ہوگا.


بیدر، 22 ستمبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): خانقاہ کلاں و مسجد حضرت محبوب سبحانیؒ، نزد گاوان چوک بیدر میں عظیم الشان جلسۂ عظمتِ حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ اور 510 سالہ عرسِ شریف شیخ المشائخ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قطب ربانی محبوب سبحانی غوث الصمدانی حسنی و حسینیؒ کے ضمن میں فاتحہ، تقسیمِ تبرک اور آثارِ مبارک کی زیارت کا بابرکت پروگرام 10 ربیع الثانی 1448ھ بمطابق 23 ستمبر 2026ء بروز چہارشنبہ شب 9 بجے منعقد ہوگا۔
یہ پُروقار جلسہ سید شاہ غوث محی الدین قادری صاحب سجادہ نشین و متولی خانقاہ کلاں و مسجد حضرت محبوب سبحانیؒ کی زیرنگرانی منعقد ہوگا۔ جلسہ میں مہمانِ خصوصی شہزادۂ حضور ضیائے ملت حضرت علامہ مولانا حافظ مفتی سید محمد مصباح الدین عمیر نقشبندی، استاذ ازہرِ ہند جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن، شرکت فرمائیں گے، جبکہ مہمانِ نعت خواں بلبلِ باغِ مدینہ حضرت قاری اسد اللہ شریف نقشبندی ہوں گے۔ مقامی نعت خواں محمد عبیداللہ خان عطاری نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کریں گے۔
جلسہ کے منتظمین سید شاہ اختر محی الدین قادری، محمد حرمت اللہ صدیقی قادری اور محمد احمد ملک نے تمام محبانِ اولیاء سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ اس بابرکت و روحانی جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔