عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 5/ ہزار ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم کا ریکارڈ - آئی لو اورنگ آباد فائونڈیشن کا قابلِ ستائش اقدام؛ پولیس کمشنر پروین پوار کے ہاتھوں افتتاح۔


عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 5/ ہزار ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم کا ریکارڈ - 
آئی لو اورنگ آباد فائونڈیشن کا قابلِ ستائش اقدام؛ پولیس کمشنر پروین پوار کے ہاتھوں افتتاح۔

اورنگ آباد(نامہ نگار) عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شہر میں ہر سال کی طرح امسال بھی بھائی چارہ اور محبت کا پیغام عام کرنے کے لیئے نظام الدین چوک، شاہ گنج سے عظیم الشان جلوسِ محمدیؐ کا اہتمام کیا گیا۔نیز شہر کے مختلف مقامات پر طعام کی تقسیم، پانی و شربت کی فراہمی، ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم، خون عطیہ کیمپ اور طبی کیمپ بھی منعقد کیئے گئے۔ اس جلوس میں پولیس کمشنر پروین پوار سمیت محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔چونکہ جلوس میں شرکت کرنے والے عقیدت مند شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 10 سے 15 کلومیٹر کا پیدل سفر کرتے ہیں۔ اسی لیئے ان کی پیاس بجھانے کے مقصد سے سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے ادارہ آئی لو اورنگ آباد فائونڈیشن کی جانب سے جونا بازارعلاقہ میں 5 ہزار ٹھنڈے مشروبات تقسیم کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیااورفاؤنڈیشن کے صدرعرباض انصاری کی پہل پر یہ قابلِ ستائش اقدام انجام دیا گیا۔ منظم انداز میں کیئے گئے ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم کے نظم کا افتتاح پولیس کمشنر پروین پوار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جبکہ اس اقدام کو شہر کے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر پروین پوارنے عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد پیش کی اور نوجوانوں کو نشے سے دور رہ کر تعلیم کی جانب راغب ہونے کا اہم پیغام دیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم، ترقی ،کاروباراور مثبت سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔اس موقع پر اردو روزنامہ ہندستان کے ایڈیٹر نایاب انصاری، کارپوریٹر نوین اوبرائے، ڈی سی پی پنکج اتولکر، اے سی پی ساگر دیشمکھ، اے سی پی سائی ناتھ ٹھومبرے، سٹی چوک پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر نرملا پردیسی، نجیب خان، تعمیرِ ملت  کے عبدالمعید حشر، ملک حشر، نویرہ حشر، ڈاکٹر شاداب شیخ، منال قاضی، مرزا افسربیگ سمیت فائونڈیشن کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔