قطعات - (مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی 47ویں برسی پر چند قطعات) - میرؔبیدری، کرناٹک
قطعات -
(مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی 47ویں برسی پر چند قطعات) -
میرؔبیدری، کرناٹک
دین احمد کو پیارے سید آپ ؒ
حق کے داعی سداتھے سید آپ ؒ
جب قرآنِ مبین سمجھائے
اسی پر دِل نثارے سید آپ ؒ
...........................
کوئی صفحہ ہوتا نہ ناکام اُن کا
کتاب اور سنت تھا پیغام اُن کا
کہاجن کو مودودی ؒ،دنیا نے اے میرؔ
کہ چرچا ہواصبح اور شام ان کا
...........................
علمی نگاہ تھی، پرکھی سید مودودیؒ
ہیں اسلامی بھائی سید مودودی ؒ
ہم سب جن کے ٹہرے شیدائی یارو
وہ اسلام کے داعی سید مودودی ؒ
...........................
ہے احسان ہمیں پر آپ کامودودی ؒ
تفہیم القرآ ن میں دیکھا مودودی ؒ
ہم کو حدیث بتائی، قرآں سکھلایا
ہر اک دل میں بنائے رستہ مودودیؒ
Comments
Post a Comment