جلگاوں میں راشٹروادی کانگریس (شردپوار) پارٹی کے ٹیچر فرنٹ کی جانب سے 45 ٹیچر کو اعزاز تفویض۔


جلگاوں (سعید پٹیل) راشٹروادی کانگریس کے شرد چندر پوار گروپ کی اساتذہ تنظیم کی جانب سے ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یومِ پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے یومِ اساتذہ کے تحت رکنِ اسمبلی ایکناتھ راؤ کھڑسے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 45 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔جلگاوں شہری سطح کے اس پروگرام میں اردو اسکولوں سے دس اساتذہ و مراٹھی اساتذہ شامل ہیں.
پروگرام اتوار ، 13 ستمبر کو صبح 11 بجے جلگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس کے ضلع دفتر میں منعقد ہوا۔
پروگرام کا آغاز معزز شخصیات کے ہاتھوں شمع روشن کرکے کیا گیا۔ بعدازاں معززین کو گلہائے عقیدت پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رکنِ اسمبلی ایکناتھ راؤ کھڑسے پروگرام کی صدارت کر رہے تھے۔ اساتذہ تنظیم کی جانب سے انہیں اعزاز نامہ ’گورو پتر‘ ، شال اور گلدستہ پیش کرکے ان کا پر جوش استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر راشٹروادی کانگریس شردپوار کی خواتین ونگ کی ریاستی صدر روہنی کھڑسے-کھیولکر، ریاستی سکریٹری ایجاز ملک ، جلگاؤں ضلع نگراں بھاسکر راؤ کالے ، شہر و ضلع صدر اشوک لاڈونجاری، ضلع سکریٹری وائی۔ ایس۔ مہاجن ، ضلع رابطہ کار وکاس پوار اور دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر ایم ایل اے
ایکناتھ راؤ کھڑسے نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے بارے میں آئندہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے سوال کیا جائے گا۔ اساتذہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہ کر ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پروگرام میں صاحب اعزاز اساتذہ اپنے اہل خانہ و دوست احباب سمیت راشٹروادی کانگریس کے ضلعی عہدیداران و کارکنان و شہریان کی کثیر تعداد موجود تھی.
محمد ضیاء باغبان سر نے اظہارِ تشکر کیا۔ پروگرام کی نظامت پروین دھنکر نے کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔