کاما روڈ اُردُو پرایمری اسکول نمبر 3 اندھیری مغرب(ممبئی مضافات )میں یومِ اساتذہ کا شاندار انعقاد - طلبہ نے نبھائے اساتذہ کے فرائض، ایک عظیم تقریب کے ذریعے اپنے خیالات کے کا اظہار کیا۔


کاما روڈ اُردُو پرایمری اسکول نمبر 3 اندھیری مغرب(ممبئی مضافات )میں یومِ اساتذہ کا شاندار انعقاد - 
طلبہ نے نبھائے اساتذہ کے فرائض، ایک عظیم تقریب کے ذریعے اپنے خیالات کے کا اظہار کیا۔

مقامی کاما روڈ اُردُو پرائمری اسکول نمبر3، اندھیری مغرب (ممبئی مضافات) میں ۵ ستمبر سنیچرکو گوکل اشٹمی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے7 ستیمبر بروز پیر کو بظمن یومِ اساتذہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد بڑے ہی جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے صدر معلّمہ فہمیدہ بانو عبدالشکور نے نبھائیں ۔

پروگرام کو دو مختلف اور یادگار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا:
  پہلا مرحلہ (عملی تدریس): اس مرحلے میں اسکول کا مکمل نظم و نسق طلبہ کے زہر اہتمام کیا گیا۔۔ طلباءو طالبات نے اساتذہ کے کردار کو ہوبہو نقالی کرتے ہوئے نبھایا ، ڈیجیٹل لوازمات و تدریسی وسائل کے ساتھ تدریس کے فرائض کو نہایت با وقار طریقہ سے نبھایا۔ اس دوران اسکول کا تمام تر نظام طلبہ کے ذریعے سنبھالا گیا ۔طلبہ نے استاد کے معزز پیشے کی باریکیوں اور ذمہ داریوں کا عملی تجربہ حاصل کیا۔
 * دوسرا مرحلہ (ثقافتی و تہنیتی اجلاس): مختصر وقفے کے بعد تقریب کے دوسرے مرحلے کا آغاز اسکول کے ہال میں ایک پُروقار اسٹیج پروگرام کے ساتھ ہوا۔ اس اجلاس کی شاندار نظامت محترم عبدالواحد سر نے انجام دی، محترم نجیب خلیفہ سر نے تکنیکی تعاون کیا, محترم معین الدین سر نے پروگرام کی ویڈیو گرافی کی۔ محترم عرفان سر نے طلبہ و اساتذہ کے لیے تحفے تحائف کا انتظام کیا ۔ محترمہ فرحت ،مس محترمہ شیم مس ،محترمہ جتشوری مس، محترمہ فاطمہ مس،۔محترم محمد سر نے طلبہ کی عمدہ نگرانی اور رہنمائی فرمائیں اور ہال کے انتظام کو سنبھالا۔ 
پروگرام کا باقاعدہ آغاز کلام ربانی کی آیات سے کیا گیا۔ بارگاہِ خداوندی میں حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔نعت خوانی خوب صورت اور پر سو ز آواز فضاؤں میں گونجنے لگی۔ بعد ازاں بچوں نے اساتذہ کی عظمت کے اعتراف میں پرمغزز طریقے سے تقاریر، دلفریب گیت اور خوبصورت اشعار پیش کیے۔ طلبہ نے ڈراموں کے ذریعے تعلیم کی اہمیت اور سماج میں اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس مبارک موقع پر اسکول کے سبکدوش معلمین محترمہ ریحانہ مس , محترمہ حسینہ مس, محترمہ ساجدہ مس , محترم سنکھے سر اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کیں، اپنے ساتھی اساتذہ کو تحفے اور بچوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی 
 طلبہ نےاپنے اساتذہ کے لیے بذات خود تیار کردہ نہایت ہی دلکش اور خوش رنگ تہنیت نامے اساتذہ کی خدمت میں پیش کیے اور ان سے دعائیں حاصل کیں۔ اساتذہ نے بچوں کی اس محبت اور خلوص کو سراہتے ہوئے ان کی رہنمائی کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔
آخر میں اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیااسکول کے صدر معلمہ محترمہ فہمیدہ بانو صاحبہ نے اپنے صدارتی کلمات میں اساتذہ کی خدمات پر روشنی ڈالیں، بچوں کی شاندار کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں کی بھرپور ستائش کیں۔ رسمی طور پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ تقریب اپنے شاندار انتظامات اور پُراثر لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔