تین سو اکتھر 371 (جے) اور خصوصی مراعات، حصول و پیش رفت پر سیریز سیمینارز کا افتتاح - پریانک کھرگے ، ڈاکٹر سید علی الحسینی، شرن پرکاش پاٹل ،ڈاکٹر اجئے سنگھ و دیگر کی شرکت۔
کلبرگی 15 / ستمبر : شرن بسویشور ودیا وردک سنگھ، شرن بسوا یونیورسٹی اور کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی نے کلیان کرناٹک کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آنے والے دنوں میں کلیان کرناٹک کے خطہ میں دفعہ 371(J) کے نفاذ کی کامیابیوں اور خصوصی مراعات پر سیمینار کے انعقاد کے لیے تعلیمی اداروں اور کالجوں کے سربراہوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے مطابق اس سلسلے کے تقاریر کا افتتاح شری پریانک کھرگے ریاستی وزیرِ داخلہ و ضلع انچارج وزیر اور 371 (جے) کابینی سب کمیٹی کے صدرنشین کے ہاتھوں بتاریخ 16 / ستمبر 2026 ، بروز چہارشنبہ دوڈپا اپا سبھا منڈپ، احاطہ ایس بی یونیورسٹی میں عمل میں آئے گا ۔
سمیتی چاہتی ہے کہ کلیان کرناٹک کے تمام اضلاع کے طلباء اور بے روزگاروں کے فائدے اور توقعات کے بارے میں سیمینار بھی منعقد کیا جائے، تاکہ 13 سال قبل آئین کی دفعہ 371(j) کے تحت پسماندہ کلیان کرناٹک خطہ کے لیے منظورہ خصوصی مراعات کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے ۔
شری بسواراج دیشمکھ شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ کے سکریٹری اور کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر تقریب کی صدارت فرمائیں گے ۔
جبکہ کلیان کرناٹک اتسو ڈے کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ سیمیناروں کے سلسلے کی افتتاحی تقریب میں شرن بسویشور سنستھان کے 9ویں مہادسوہا پیٹھادی پتی پوجیہ شری دوڈاپپا ایس اپا اور شرن بسوویشور ودیا وردھک سنگھ کے صدر محترمہ ماتوشری ڈاکٹر دکشیانی ایس اپا کی خصوصی شرکت بھی یقینی ہے ۔
مہمانانِ خصوصی میں طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، وزیر چھوٹی آبپاشی ڈاکٹر اجے سنگھ، حضرت حافظ ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی صدرنشین کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ ، سجادہ نشین بارگاہِ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و چانسلر کے بی این یونیورسٹی، لوک سبھا کے رکن رادھا کرشنا دوڈمنی، سٹی میونسپل کارپوریشن کے میئر شیخ اجمل گولہ شرکت فرمائیں گے ۔ جبکہ بحیثیت مہمانانِ اعزازی ممبران قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کلبرگی ضلع، بی آر۔ پاٹل،ایم وائی پاٹل، محترمہ کنیز فاطمہ، شری الم پربھو پاٹل، شری بسواراج متیموڈ ، ڈاکٹر اومیش جادھو، شری ششیل جی نموشی، شری بی جی۔ پاٹل، شری تپپنپا کمکنور، شری جگدیوام گتہ دار، شری پروین ہروال صدرنشین جیسکام شرن اپپا اور شری کرن دیشمکھ صدر نشین کے کے سی سی آئی شرکت فرمائیں گے ۔
اس اہم پروگرام میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کی حیثیت سے ڈاکٹر سید شاہ مصطفیٰ الحسینی ، مسٹر جوزف ، گوتم جاگیردار ، راجو بھیملی ، شانتپا سورن، عبدالحمید فاران ، چناریڈی، ریورنڈ ایس منوشنتا وغیرہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سید رحمت اللہ، جناب اسد علی انصاری، اشفاق احمد چلبل و دیگر کے علاوہ بشمول سرکاری امدادی اور پرائیویٹ کالجوں کے سربراہان اور پرنسپل شرکت کریں گے۔
سیمینار سیریز میں کلیان کرناٹک خطے کی اپنی خصوصی حیثیت کی وجہ سے حاصل کردہ کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال اور جائزہ لیا جائے گا۔
کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر بسواراج دیشمکھ اور سمیتی کے بانی صدر لکشمن دستی نے درخواست کی ہے کہ تمام شعبوں کے معززین، خاص طور پر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے، پروفیسرز اور طلباء، سمپوزیم کے سلسلے میں شرکت فرمائیں ۔
Comments
Post a Comment