منڈل لیول بیسٹ ٹیچر ایوارڈ- چار مینار 2 کے اساتذہ کو تہنیت
حیدرآباد 22 ستمبر (پریس نوٹ) چار مینار منڈل 2 میں منڈل سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے 9 اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا اس سلسلے میں ایک تقریب اسلامیہ کالج آڈیٹوریم یاقوت وپورہ کالونی میں منعقد ہوئی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چار مینار زون جناب شراون کمار اور ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس چار مینار 2 جناب مدن موہن نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں جناب فاروق طاہر (گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول الاوہ یتیماں )نے کلیدی رول ادا کیا اور منتخب تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااس موقع پر جن اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا ان میں جناب احمد محی الدین کے علاوہ محترمہ حمیرہ فرحین صدرمعلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول املی بن یا قوت پورہ'محترمہ فوزیہ فاطمہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چھتہ بازار ،محترمہ ممتاز فاطمہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چنچل گوڑہ'محترمہ آرجو ز میری گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کٹل گوڑہ 'محترمہ کے سندھیا دیوی جی سی ایم ایچ ایس چادرگھاٹ'جناب ایس شیکھر گورنمنٹ پرائمری اسکول چھاونی 2 'جناب این وینکٹ ریڈی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول الاوہ یتیماں 'جناب محمد علیم اللہ جی سی ایم ایچ ایس چادر گھاٹ شامل ہیں اس موقع پر محترمہ حنا تحسین ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن 'جناب احمد خان جی بی ایچ ایس دریچہ ماتا 'محترمہ کشور جہاں عشرت 'محترمہ نور النساء' جناب ناگیندر نائک سی ار پی جی جی ایچ ایس چادر گھاٹ نیو کلسٹر چار مینار2 'محترمہ آئی سریتا سی آر پی جی بی ایچ ایس چنچل گوڑہ کلسٹر چار مینار 2،محترمہ ونجا جونیئر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی ائی او ایس چار مینار 2 'جناب پانڈو رنگیا ایم آئی ایس چار مینار 2 اور ہائی اسکولس اور پرائمری اسکولس کے دیگر اساتذہ و ہیڈ ماسٹرس موجود تھے
Comments
Post a Comment