صحت مند زندگی کے لیے تیرنا بیحد مفید و معاون - پروفیسر مسعود نے 2 کلومیٹرپیراکی مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا
حیدرآباد 7ستمبر( راست) بٹرفلائی سویمنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ماسٹرز اینڈ ویرینس سویمنگ ایونٹ منعقد ہوا پروفیسر مسعود احمد نے صحت مند زندگی اور مسلسل محنت کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے اس مقابلے میں دو کلومیٹر کی تیراکی مکمل کی یہ کامیابی پروفیسر مسعود احمد کے لیے ایک اہم ذاتی سنگ میل ہے انہوں نے 2015 میں 50 سال کی عمر میں تیراکی سیکھنا شروع کیا تھا مسلسل محنت اور باقاعدہ مشق کے ذریعے وہ اس سے قبل 400 میٹر کے علاوہ ایک ہزار میٹر اور 1500 میٹر کی تیراکی مکمل کرنے کے مقابلے میں ذاتی ریکارڈ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ایک اہم سبق یہ ملتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر شخص اپنی روزمرہ زندگی میں کسی نہ کسی جسمانی یا کھیلوں کی سرگرمی کو ضرور شامل کرے انہوں نے تیراکی کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیراکی پورے جسم کی ورزش ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیراکی سے دل کے علاوہ پھیپڑے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں انہوں نے بطور خاص نوجوانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے خود کو دور رکھیں وقت پر کھانا کھائیں فاسٹ فوڈ سے احتیاط کریں رات کو جلد سوئیں اور صبح کی اولین ساعتوں میں بیدار ہوتے ہوئے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ہفتہ میں پانچ دن جسمانی ورزش لازمی طور پر کریں ورزش نہ کرنے کے نتیجے میں نوجوان ،'مرد اور عورت بچے بڑے بوڑھے سبھی مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں اس لیے کسی نہ کسی طرح کی ورزش اور اپنے جسم کو حرکت میں لانے کی روزانہ کوشش ضرور کریں ورنہ ہندوستان بالخصوص حیدرآباد میں جس طریقہ سے نوجوانوں صحت کے مسائل کا سامنا کررہے ہیں بلڈ پریشر ' شوگر' دل کے امراض اور کینسر جیسے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے طرززندگی میں تبدیلی ضروری ہے
Comments
Post a Comment