بسواکلیان میں ماہانہ جلسۂ فیضان حضرت راجہ باگ سوارؒ، 21 ربیع الاول کو منعقد ہوگا
بیدر3/ستمبر (نامہ نگار) آج 21 ربیع الاول 1448ھ مطابق 4 ستمبر بروز جمعہ ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان میں واقع درگاہ قطبِ کلیانی، تاج الاولیاء حضرت سیدنا خواجہ تاج الدین بابا شیر سوارؒ المعروف حضرت راجہ باگ سوارؒ قدس سرہٗ العزیز میں ہر ماہ کی طرح ماہانہ جلسۂ فیضان حضرت راجہ باگ سوارؒ بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا۔
اس بابرکت روحانی اجتماع میں ذکرِ اللہ جہری، تلاوتِ قرآنِ مجید، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، میلادِ شریف، درود و سلام اور دیگر روحانی اذکار کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد ازاں حضرت افضل پیرؒ کے درسِ قرآن کی روشنی میں حاضرین کو رشد و ہدایت، دینی و روحانی تربیت، ادبِ شریعت و طریقت، تزکیۂ نفس، حسنِ اخلاق اور تعلیماتِ اولیائے کرام سے آراستہ کیا جائے گا۔
یہ روحانی جلسہ پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ شاہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیرسواری مورثی، سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوحؒ کی سرپرستی میں منعقد ہوگا، جبکہ حضرت خواجہ شاہ محمد مصبح الحسن جاگیردار، جانشینِ بارگاہ حضرت ممدوحؒ کی نگرانی میں جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔شرکت کی گزارش کی گئی ہے
جلسہ کے اختتام پر عالمِ اسلام، ملک میں امن و امان، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور حاضرین کی دینی و دنیاوی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی، بعد ازاں تبرک تقسیم کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment