چنئی میں ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کو 2026 کا بہترین بین الاقوامی طبیبِ یونانی کا اعزاز۔


چنئی: (محمد رضوان اللہ) ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کو طبِ یونانی کے شعبہ میں ان کی نمایاں اور قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں "2026 کا بہترین بین الاقوامی طبیبِ یونانی‘‘ کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ایم پروڈکشنز – وِنگو ایوارڈز ۲۰۲۶ کے زیرِ اہتمام چنئی کے میوزیم تھیٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس باوقار اعزاز پر انتہائی مسرور اور اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے اہلِ خانہ، مریضوں اور ڈاکٹر بیگ یونانی اسپتال کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 26 سالہ طبی خدمات کے دوران اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انہیں مختلف ممالک اور ریاستوں میں ۱۷ بین الاقوامی اور ۲۷ قومی اعزازات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ امن کے اعزازی سفیر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے کہا کہ موجودہ اعزاز ان کے لیے اس لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ہندوستان کے قدیم اور روایتی نظامِ طب یونانی کی اہمیت، افادیت اور خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو طبِ یونانی کے فروغ اور ترقی کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔
انہوں نے معزز سابق مرکزی وزیر جناب سو۔ ترو ناوکرسر اور ایم پروڈکشنز کی پوری ٹیم کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز انہیں طبِ یونانی، آیوش اور پوری انسانیت کی خدمت کے لیے مزید جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دے گا۔
ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ اس وقت یونانی طبی مشن کے صدر، یونانی ڈاکٹرس آرگنائزیشن کے چیئرمین اور بین الاقوامی سفیر برائے امن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔