پونے فیسٹیول۔. 2026صوفی سنگیت (۱۹؍ستمبر۲۰۲۶)
پونے فیسٹیول۔. 2026
صوفی سنگیت (۱۹؍ستمبر۲۰۲۶)
پونے فیسٹیول ہندوستان کے شاندار تہذیبی ورثے اور روایت کا آئینہ دار ہے ۔گزشتہ۳۸سال سے پونے فیسٹیول کے روح رواں آنجہانی جناب سریش کلماڑی، سابق ایم پی، کی رہنمائی میں کامیابی سے منعقد کی جانے والی رنگا رنگ سرگرمیاں اس کی غماز ہیں۔
پونے فیسٹیول کی متنوع محفلوں میں کل ہند مشاعرے کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔ جناب ڈاکٹر پی اے انعامدار، سابق چانسلر ڈاکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی اور محترمہ عابدہ انعامدار، چانسلر ڈاکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی اس تقریب کے فعال و سرگرم رکن ہیں اور انھیں کی زیر سرپرستی ہر سال بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ آل انڈیا مشاعرہ، صوفی سنگیت اور قوالی کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
ایم سی ای سوسائٹیز ڈاکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی اور دی مسلم کو آپریٹیو بینک لمٹیڈ کے زیر اہتمام گنگا جمنی تہذیب کا پیغام عام کرنے کے لیے امسا ل بروز سنیچر ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۶ شب سات بجے گنیش کلاکریڈا رنگ منچ نہرو اسٹیڈیم سوارگیٹ پونے میںصوفی سنگیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
اس پروگرام میں محترمہ ایڈوکیٹ حسنہ بانو خلیفے، سابق ممبر آف لیجیسلیٹیو کائونسل بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گی۔
صوفی سنگیت ہمیشہ ہی سے ہندوستانی تہذیب کا مظہر رہا ہےجو امن و شانتی، اتحاد و اتفاق اخوت و بھائی چارہ اور انسانیت کے پیغام کو اپنی صوفیانہ شاعری اور روحانی موسیقی کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر عام کرتا رہا ہے۔ اس سال پونے فیسٹیول میں دہلی کے مشہور و نامور قوال گروپ قطبی برادران جنھوں نے بارہ گھنٹے مسلسل نغمہ سرائی کا عالمی ریکارڈ درج کیاہے، اپنی سحر انگیز آواز و موسیقی سے اہل پونہ کو مسحور کرنے ۱۹ ؍ستمبر کی شب شہر میں موجود ہوں گے۔
تمام شائقین سے گذارش ہے کہ شرکت فرما کر لطف اندوز ہوں۔
داخلہ مفت ہے۔
Comments
Post a Comment