ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کو احد فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2026
پونے / شولاپور (نمائندہ) - تعلیم، ادب، ثقافت، سماجی خدمت اور ملی فلاح و بہبود کے میدان میں پچیس برسوں پر محیط گرانقدر خدمات کے اعتراف میں، پونے کونڈوا کی معروف سماجی تنظیم احد فاؤنڈیشن کی جانب سے شولاپور کی نامور تعلیمی شخصیت پرینسپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2026" سے نوازا گیا۔
یہ پروقار اعزازی تقریب، احد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مہاتمہ پھلے کلچرل ہال، پونے میں منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی، سماجی اور سیاسی میدان کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شاندار تقریب اور بہترین اساتذہ کی پذیرائی :
احد فاؤنڈیشن ہر سال تعلیم کے فروغ، طلباء کی حوصلہ افزائی اور سماجی بیداری کے لیے بہترین اسکولز، پرنسپلس، اساتذہ اور ہونہار طلباء کی ستائش اور تہنیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ اس سال بھی فاؤنڈیشن نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست مہاراشٹر بھر سے منتخب کردہ تعلیمی خدمات گزار شخصیات کو اعزازات سے نوازا، جس میں سب سے اہم اعزاز ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے حصے میں آیا۔
ایوارڈ احد فاؤنڈیشن کے بانی صدر جناب مظہر منیار صاحب کی قیادت میں مہمان خصوصی :
محترم عبدالرحمن صاحب (سابق آئی جی پی مہاراشٹر پولیس) کے دست مبارک سے، مظہرمنیار، اکرام بھائی جان، پرشانت دادا جگتاپ ( سٹی صدر - کانگریس)، رمیش دادا بہاگوے (سابق وزیر داخلہ ریاستی وزارت)، موہن دادا جوشی (سابق ایم ایل اے)، آسیہ منیار، مسز نداف، رفیق شیخ، (میونسیپل کارپوریٹرس)، محسن شیخ، (نائب صدر کانگریس) کے ساتھ ساتھ دیگر معززین کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مظہر منیار کی ہمشیرہ اور پونے میونسپل کارپوریشن کی متحرک کارپوریٹر محترمہ، فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری جناب عابد شاہ آباد عطاء اللہ شیخ، خالد باغبان، شادول شیخ، مبشر ہوٹگی، معین شاہ آباد، بلال شاہ، نذیر شیخ، اسد شیخ، سعید پٹّے والے سر، جمعدار سر، اور فاؤنڈیشن کے دیگر مخلص اور محنتی اراکین و رفقاء موجود تھے۔ اس موقع پر پونے پمپری، کونڈوا، اور اکناف کے اُردُو، مراٹھی اور انگریزی اسکولوں کے صدر مدرسین، اساتذہ اور طالب علموں کو اُن کی بہترین خدمات اور کامیابیوں کے مدِ نظر مثالی اسکول، مثالی صدر مدرس، مثالی استاذ اور مثالی طالب علم کے زمرے میں اِنعامات و اعزازات پیش کیے گئے۔
ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کا تعارف :
ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کا شمار شولاپور کے ان چند تعلیمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ملت کے غریب و پسماندہ طبقات کے طلباء و طالبات کی تعلیمی ترقّی، اور اُن کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔ آپ ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور جیسے 1928 سے قائم شدہ تاریخی ادارے سے۔ بطور پرنسیپل، وابستہ ہیں اور آپ کی سرپرستی میں ہزاروں طلباء و طالبات نے تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کا نام روشن کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ آپ اُردُو کے معروف ڈراما نگار، افسانہ نگار، اور انگریزی کے ماہر معلم ہیں۔
مقررین کا اظہار خیال :
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی جناب عبد الرحمن صاحب (سابق آئی پی ایس) نے کہا:
"اساتذہ، ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ جنھوں نے بغیر کسی نمائش اور لالچ کے، صرف اللہ کی رضا کے لیے تعلیم کی شمع جلائے رکھی۔ ایسے اساتذہ کو سلام پیش کرنا ہی اصل میں تعلیم کو سلام پیش کرنا ہے۔ احد فاؤنڈیشن ان کی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔"
فاؤنڈیشن کے سکریٹری جناب عابد شاہ آباد نے کہا کہ احد فاؤنڈیشن کا مقصد "خیر الناس من ینفع الناس" (بہترین انسان وہ ہے جو انسانوں کو فائدہ پہنچائے) کے سنہری اصول پر کام کرنا ہے۔ ہم طلباء کی تعلیمی رہنمائی، کیریئر کونسلنگ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کو اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے احد فاؤنڈیشن، جناب مظہر منیار، کارپوریٹر محترمہ آسیہ منیار ، عابد شاہ آباد، اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ " یہ ایوارڈ میرے لیے نہیں بلکہ میرے تمام اساتذہ، اسٹاف، متعلقین اور طلباء و طالبات کے لیے ایک اعزاز ہے جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔"
اس موقع پر بہار، ممبئی پونے اور شولاپور سے آئے ہوئے کئی ماہرین تعلیم، سماجی کارکنان اور صحافی حضرات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ، طلباء و طالبات اور سامعین موجود تھے۔
پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو احد فاؤنڈیشن کی جانب سے "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" تفویض کیے جانے پر راجہ باغبان، ساحر نداف, الطاف صدیقی، عبد الرؤف باغبان، ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، یوسف عالم صدیقی، مزمّل شیخ، اسحق باٹگھر، محمد صادق باغبان، امتیاز وڈو، عمر فاروق باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، ادریس پیرمپلی، محبوب سوداگر، نوید منشی، محمود خطیب، محسن ماشال، احسان سیّد، ارحام سر، ساجد شاہ بھائی، ذوالکفل باغبان، نکہت نلّامندو، حاجرہ ماشال والے، اسامہ باغبان، رفیق دروگکر، الفاظ شیخ صاحب، معاذ دولت آباد، اظہر گدوال، شعیب بخشی، سراج بھانگیرے، رضوان کرجگی، مزمل باغبان، مصعیب باغبان، شاہین شیخ، شبنم باغبان، شمشاد شاملکّ، معراج تامبولی، شہناز باٹگھر، عالیہ باغبان، ریحانہ مُرومکر، وسیم باغبان، احتشام نداف، وسیم انصاری، عرفان شیری، کلیم باٹگھر اور دیگر احباب نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment