افسانچوں کی شام کا انعقاد — 18 ستمبر 2026، بنگلور


ہندوستانی اردو منچ، بنگلور کے زیرِ اہتمام، اردو افسانچوں کے فروغ اور افسانچہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی ادبی پروگرام “افسانچوں کی شام” جمعہ، 18 ستمبر 2026 کو شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام بم سینٹر، نزد شفاء ہسپتال، کوئینز روڈ، بنگلور میں ہوگا۔

اس ادبی نشست میں ملنسار اطہر احمد، عبدالرحمن مصور، سلمیٰ صنم، طاہرہ نورانی، فریدہ رحمت اللہ، جمیل احمد ملنسار، ڈاکٹر عبدالمجید، عرفان افضل، صبیحہ فاطمہ، صبا انجم عاشی اور جوریہ خاتون سمیت متعدد اہلِ قلم شرکت کریں گے۔

اس نشست کا مقصد اردو افسانچے کی روایت میں نئی جان ڈالنا، معاصر افسانہ نگاروں کو ایک مشترکہ ادبی پلیٹ فارم فراہم کرنا اور قارئین و سامعین کو افسانوی ادب سے قریب لانا ہے۔ ادب دوست حضرات، اردو طلبہ، اساتذہ، قلم کاروں اور تمام اہلِ ذوق سے اپیل ہے کہ وہ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے افسانچہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 9845498354--

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔