چودہ 14 ستمبر کو کڈپہ میں سیمینار،یوسف صفی کے ڈراموں کی کلیات کا رسم اجرا و مشاعرہ۔


کڈپہ... ریاست آندھرا پردیش ، 13 ستمبر 2026 : قومی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کڑپہ کے صدر ہشمت اللہ اور پروگرام کنوینر عبدالقدیر پرویز نے اطلاع دی کہ ان کی سوسائٹی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2026 بروز پیر صبح دس بجے شاہی بیانکٹ ہال کڈپہ میں مشہور و مرحوم اردو ڈرامہ نگار سید یوسف صفی صاحب کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کی شخصیت حیات ادبی خدمات اور سماجی و سیاسی زندگی پر اردو سیمینار، ان کی ڈراموں کی کلیات" پرچھائیاں بولتی ہیں"
رسم اجراء شام میں غیر طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے.
اس پروگرام میں شعراء ادبا ریسرچ اسکالرز آندھرا پردیش، تلنگانہ کرناٹک اور کیرلا ریاستوں کی مختلف یونیورسٹیوں سے اردو پروفیسرز شرکت کررہے ہیں.
محبان اردو سے اردو اساتذہ وطلبہ سے اور اردو کی انجمنوں سےخواہش کی گئ ہے کہ شرکتِ کریں.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔