بیدر میں 13 /ستمبر کو عظیم الشان کل ہند مشاعرہ، ممتاز شعراء کی شرکت
بیدر۔11/ستمبر (پریس نوٹ) جناب محمد سلمان، سکریٹری عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر نے اپنے پریس نوٹ میں اطلاع دی ہے کہ کرناٹک اردو اکادمی، بنگلورو اور عائشہ جیوتی سوسائٹی، بیدر کے باہمی اشتراک سے 13 /ستمبر 2026ء بروز اتوار 8:30 بجے شب، ڈیسنٹ فنکشن ہال،موقوعہ دلہن دروازہ روڈ، بیدر میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ مشاعرہ اردو زبان و ادب کے فروغ، شعری ذوق کی آبیاری اور اہلِ ذوق کو معیاری شاعری سے محظوظ کرنے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین نے اس ادبی شام کو بیدر کی تہذیبی و ادبی روایت میں ایک یادگار اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشاعرے میں ملک کے مختلف علاقوں سے تشریف لانے والے ممتاز شعراء اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ مشاعرے کی صدارت جناب محمد رحیم خان، رکن اسمبلی بیدر، سابق ریاستی وزیر کریں گے، جبکہ جناب ایشور کھنڈرے، ریاستی وزیرِ دیہی ترقیات وپنچایت راج، حکومتِ کرناٹک، بطور خصوصی معزز مہمان شخصیت شریک ہوں گے۔مشاعرے میں محمد امین نواز رکن کرناٹک اردو اکادمی، جناب شاہ رفیع الزماں صاحب قادری، المعروف اسلم قادری، صدر ادارہء اسلامی ہند شاخ بیدر، جناب محمد غوث صاحب،سابق میئر بیدر میونسپل کارپوریشن، جناب ڈاکٹر محمد گلسین صاحب، پرنسپل ڈائٹ کالج بیدر، جناب محمد مدار خان پٹھان صاحب بی ای او بیدر، جناب ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب، اے ڈی ایم ٹی ایم، جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب، چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر، جناب محمدآ صف الدین صاحب، چیئرمین وزڈم ادارہ جات بیدر، جناب ڈاکٹر طالب اطہر انصاری صاحب، پرنسپل کالج آف ٹیچنگ، MANU بیدر، جناب محمد معظم صاحب، ذمہ دار آئیٹا بیدر، جناب محمد سمیرالدین صاحب، نمائندہ کارپوریشن، سٹی میونسپل کارپوریشن بیدر اور دیگر معززین و اہلِ علم و ادب کی شرکت متوقع ہے۔اس مشاعرے میں جناب سیف نظامی حیدرآباد، جناب عمران راشدمالیگاؤں، جناب رحمت اللہ رحمتؔ شیموگہ، جناب قاضی انورگلبرگہ، پروفیسر مقبول احمد مقبول ؔچٹگوپہ، جناب میرؔبیدری بیدر، جناب سید اعجاز پٹیل سرسی(دکشن کنڑا)، جناب محمد اعظم خان اعظم بیدر اور ڈاکٹر مستقیم بیگم صا حبہ بیدر اپنا منتخب کلام پیش کریں گے۔اس موقع پر منتظمین نے اہلِ بیدر، بالخصوص اردو دوست احباب، دانشوروں، ادیبوں، شاعروں، طلبہ اور ادب کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس بامقصد ادبی و تہذیبی پروگرام کو کامیاب بنائیں اور اردو زبان و ادب سے اپنی وابستگی کا عملی ثبوت پیش کریں۔اس موقع پر عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر کی جانب سے بیدر شہر کے تین قدیم اردو روزناموں کے مدیران کو ان کی گراں قدر صحافتی خدمات پرتہنیت کے علاوہ اردو اسکولوں کی بہتر کارکردگی کے پیش نظر 10 منتخب اسکولوں کو بیسٹ اسکول اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مشاعرے کے کنوینر محمد اسد سلیم نے بھی ادب دوست عوام سے اس مشاعرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment