چٹگوپہ میں 11 ستمبر کو جلسۂ رحمتُ للعالمین ﷺشرکت کی اپیل
بیدر، 9 ستمبر (نامہ نگار)نوجوانان چٹگوپہ کے زیر اہتمام،چٹگوپہ کے دستگیر محلہ میں واقع غوثیہ مسجد میں بروز جمعہ 11 ستمبر 2026ء، 28 ربیع الاول 1448ھ بعد نمازِ مغرب ایک عظیم جلسۂ رحمتُ للعالمین ﷺ منعقد ہوگا۔اس عظیم الشان
جلسہ کی صدارت محمد مہتاب صاحب، صدرپنچ کمیٹی، دستگیر محلہ کریں گے، جبکہ سرپرستی حضرت مولانا تصدق صاحب ندوی، صدر جمعیت علماء ضلع بیدر کرناٹک کریں گے۔ جلسہ کی زیرِ نگرانی مولانا خورشید عالم قاسمی صاحب اور مولانا توفیق حسین قاسمی صاحب ہوں گے۔
جلسہ میں بحیثیت مہمانِ خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم، سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔
منتظمین، نوجوانان چٹگوپہ ضلع بیدر نے عامتہ المسلیمن بالخصوص عاشقانِ رسول ﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔جلسہ مین خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔
Comments
Post a Comment