خشک سالی کا اعلان کرکے کسانوں کو 100 فیصد معاوضہ دینے کا مطالبہ۔
ناندورہ : (راست) 15 ستمبر 2026: مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں اس سال بارش کی مقدار انتہائی کم رہی ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بارش کا طویل وقفہ ہونے کے باعث خریف کی فصلوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ سویابین، کپاس، تور، اڑد، مونگ وغیرہ فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر شیتکری وکاس منچ مہاراشٹر، شاخ ناندورہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کے نام تحصیلدار، ناندورہ کے توسط سے ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیا گیا۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خشک سالی کا اعلان کیا جائے اور متاثرہ کسانوں کو 100 فیصد نقصان کا معاوضہ دیا جائے۔
اس کے علاوہ ہر گاؤں میں متاثرہ کسانوں کے کھیتوں کا فوری طور پر پنچنامہ کرکے نقصان کا تعین کیا جائے، کسانوں کی فصل بیمہ کی مکمل مستحق رقم فوری طور پر ادا کی جائے، زراعت کے لیے 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے اور بحران سے دوچار کسانوں کے قرض مکمل طور پر معاف کرکے انہیں مالی راحت دی جائے۔
خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی تمام مستحق رعایتیں اور امداد فوری طور پر فراہم کرنے، مویشیوں کے لیے چارہ اور پینے کے پانی کا مناسب انتظام کرنے، آئندہ فصل کے لیے بیج، کھاد اور دیگر زرعی ضروریات کی خرید کے لیے خصوصی مالی امداد دینے کے ساتھ ساتھ معاشی بحران سے دوچار کسانوں کے لیے خصوصی امدادی و بازآبادکاری پیکیج کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
کسانوں کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اس لیے حکومت فوری طور پر ان مطالبات کا نوٹس لے کر ٹھوس فیصلہ کرے اور متاثرہ کسانوں کو انصاف فراہم کرے، یہ اپیل شیتکری وکاس منچ مہاراشٹر، شاخ ناندورہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
میمورنڈم پیش کرتے وقت موجود افراد
1) محمد مشتاق عبدالرزاق 2)عثمان خان بڈھن خان 3)
وسیم خان حبیب خان 4)عمران الدین ضیاء الدین، 5)عبدالسلیم، عبد الحق 6)شیخ مشتاق شیخ چاند 7) ظفر اللہ خان اللہ خان سمیع اللہ خان،8) محمد افسر، محمد ایوب قریشی،9) ایڈوکیٹ عبدالصمدشیخ تراب۔ 10) ناصر احمدشیخ محبوب
11) سید ایوب سید یوسف 12)سید عارف سید امیر 13)عمران الدین ضیاء الدین،14) رئیس الدین مزاج الدین، 15)شکیل الدین مزاج الدین16) اور محمد رفیق جمعدار (آمبوڑا) سمیت کسان اور کارکنان موجود تھے۔
Comments
Post a Comment