ایس۔ آے۔ آر۔ اور ہماری ذمہ داریاں۔ - تحریر: مولانا میرذاکر علی محمدی بی ,ایل ,او پربھنی۔
ایس۔ آے۔ آر۔ اور ہماری ذمہ داریاں۔ -
تحریر: مولانا میرذاکر علی محمدی بی ,ایل ,او پربھنی۔
9881836729
فی الوقت ایس آئ ,آر کا کام اور سوے پورے مہاراشٹر میں جاری ہے۔ جس میں میپنگ پروجنی اورسیلف میپنگ کے فارم بھرے جارہے ہیں ,جس کوSIR کہتے ہیں۔ یہ کوئ نئ بات نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا ہر بیس سال یا باویس سال بعد سروے کرواتا ہے۔ جس کا مقصد الیکشن انتخابات کی فہرستوں کو صاف و شفاف بنانا,اور ناموں میں جو بے ضابطگی ,بے قاعدگی اور جو غلطیاں ہوئ ہیں ان ناموں کو درست کرنا, ناموں میں اسپیلنگ کودرست کرنا, مرحومین اور شفٹیڈ ناموں کو حذف کرنا,اور جو لوگ یعنی ووٹرس غیر حاضر ہیں انہیں تلاش کرکے ان کے فارم بھرنا۔اور انہیں 2002 کی فہرست جن میں ان کے والدین ,دادا دادی کے نام سے ایڈ کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک مقصد ہوتا ہے۔ جس سے انتخابات کی فہرستوں کو صاف و شفاف کیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس کو لیکر خوف و ڈر کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ نام ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایسا ہوگا ,ویسا ہوگا۔ کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن ہماری یہ اولین ذمہ داری ہے کہ ہم وقت نکال کر SIR کا فارم بھریں اور ناموں میں ہوئ غلطیوں اور بے ضابطگیوں کو دور کریں۔ جو ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ اس میں لاہرواہی اور سستی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اپنے ڈاکیومینٹ, درست رکھیں، اور صاف و شفاف فہرست بنانے میں بی ,ایل ,او, اے ,ای آر,او, نوڈل آفیسر اور سوپر وائزر کا سارتھ دیں۔ اور واضح رہیں کہ ایس ,آئ آر کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 8 اگست 2026 ہے۔ لہذا تمام ووٹرس سے گذارش ہے کہ وقت سے پہلے اپنے فارم بھرنے کی کوشش کریں۔
Comments
Post a Comment