سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول ساتولی میں صدرمعلمہ شاہین اکبری صاحبہ کی الوداعی تقریب ۔


  بیدر۔ 31/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر تعلقہ کے ساتولی گاؤں میں واقع سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول کی صدرمعلمہ محترمہ شاہین اکبری صاحبہ کی الوداعی تقریب آج 31/جولائی بعدنماز جمعہ اسکول کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بی ای او دفتر کے مینجر جناب ٹی موہن کشور، جناب انورالدین SDA محکمہ تعلیمات بیدر، جناب حیدرعلی سوداگر ای سی او تعلقہ بیدر،کانگریس کے سینئر قائد جناب شیخ حاجی منیار، کانگریس کے مقامی قائد جناب سیدناظم پٹیل، اردو ودکنی شاعروصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری، اور مؤظف صدرمعلم جناب اسدسلیم وغیرہ شہ نشین پر موجودتھے۔ اسکول ہذا کی جانب سے صدرمعلمہ شاہین اکبری صاحبہ کی ان کے شریک حیات جناب شیخ حاجی منیار صاحب کے ساتھ شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ اسی احاطہ میں واقع کنڑا اسکول کے معلم اورمعلمات نے بھی اپنی جانب سے شاہین اکبری صاحبہ کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔ جب کہ جناب اسدسلیم اور محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنی جانب سے ”بیدر کے آثا رقدیمہ“ کتاب تحفہ میں پیش کی۔ اسی طرح کنڑا اسکول کے صدرمعلم جناب کلیان راؤ کلکرنی اور پریماٹیچر بھی ریٹائرڈ ہوئے ہیں، انھیں بھی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ وداعیہ پیش کیاگیا۔ جب کہ شیرینی بھی کھلائی گئی۔اردو اسکول کے لئے انچارج صدرمعلمہ کی حیثیت سے شہناز بیگم کی بھی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیچرس میں جناب مظہرمحی الدین،محترمہ ویشالی پاٹل،محترمہ نندامداڑے،اورگیسٹ ٹیچر مایادیوی کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ جناب حیدرعلی شاکرای سی او بیدر تعلقہ، جناب شیخ حاجی منیار، جناب سید ناظم پٹیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کی کارروائی جناب مظہرمحی الدین مددگارمعلم نے چلائی۔ اور ان ہی کے شکریہ پر تقریب اختتام کوپہنچی۔ اردو اسکول کے تمام طلبہ شریک رہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔