جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ کے طالب علم حافظ شیخ پرویز نے ایک نشست میں مکمل - قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی.
بیدر31جولائی (نامہ نگارمحمد عبد الصمد)جامعہ نور الاسلام، چٹگوپہ، ضلع بیدر کے طالب علم حافظ شیخ پرویزولد شیخ خواجہ میاں، ساکن ممبئی، نے صرف ایک سال گیارہ ماہ کے مختصر عرصہ میں اپنے استادِ محترم حافظ شریف کی نگرانی میں حفظِ قرآن مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کی, اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کا شرف بھی حاصل کیا
اس موقع پر ،مفتی تنویر قاسمی ہمنا آباد اور حافظ الطاف اشاعتی ہوڑگی ، نے تقریباً بارہ گھنٹے کے دورانیہ میں ان سے مکمل قرآن مجید سنا اور ان کی مضبوط یادداشت، درست قراءت اور بہترین ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس مبارک موقع پر مولانا محمد تصدق ندوی بانی ومہتمم نے حافظ شیخ پرویز، ان کے استادِ محترم حافظ شریف اور ان کے والدین کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے حق میں خصوصی دعائیں فرمائیں ، دیگر اساتذہ اکرام مولانا بابر پاشاہ رحمانی ،حافظ شیخ اسلم پاشاہ ،حافظ مجاہد انصاری ،مولوی محمد صغیر ،محمد خواجہ پاشاہ امامی نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور دعاؤ ں سے نوازا
اللہ تعالیٰ حافظ شیخ پرویز کو تاحیات قرآنِ کریم اپنے سینہ میں محفوظ رکھنے، اس کے مطابق زندگی گزارنے، اس کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کے پیغام کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Comments
Post a Comment