اپنے وارڈ سے آگے، پورے شہر کی فکر — یہی ہے ایک ذمہ دار عوامی نمائندے کی پہچان - از قلم: سید فاروق احمد قادری۔


اپنے وارڈ سے آگے، پورے شہر کی فکر — یہی ہے ایک ذمہ دار عوامی نمائندے کی پہچان - 
از قلم: سید فاروق احمد قادری۔

کل بیڑ میں منعقدہ ڈی پی ڈی سی (ضلع منصوبہ بندی و ترقیاتی کمیٹی) کی میٹنگ کے بعد وارڈ نمبر 6 سے پہلی بار منتخب ہونے والی نگرسیوکہ سیما زکی سوداگر نے بیڑ کی پالک منتری سنیترا پوار کو ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔ اس میمورنڈم میں بیڑ شہر کی ترقی کے لیے مختلف اہم منصوبوں کے لیے فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
میمورنڈم میں نگر پریشد کی حدود میں بند پڑی 5 ہزار ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ڈی پی ڈی سی سے فنڈ فراہم کرنے کی مانگ کی گئی۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں بشیر گنج، کارنجہ روڈ، بلبھیم چوک، جونا بازار، کوتوالی دروازہ اور راجوری ویس کو سیمنٹ کنکریٹ (C.C.) سڑکوں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اسی طرح اپنے وارڈ نمبر 6 کے قلعہ کمان، کمواڈا، بھنڈار گلی، لوہار گلی، راج گلی اور حفیظ گلی میں سیمنٹ کنکریٹ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی مانگ بھی میمورنڈم میں شامل تھی۔
بیڑ نگر پریشد میں اس وقت 22 کروڑ اور 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ کو لے کر مختلف سیاسی جماعتوں اور گروپوں کے درمیان اختلافات اور رسہ کشی جاری ہے۔ ایسے ماحول میں پہلی بار منتخب ہونے والی نگرسیوکہ سیما زکی سوداگر کا اپنے وارڈ کے ساتھ ساتھ پورے شہر کی ترقی کے لیے آواز بلند کرنا ایک مثبت اور قابلِ توجہ اقدام ہے۔
یہی بیڑ کے عوام کی خواہش ہے کہ تمام منتخب عوامی نمائندے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر شہر کی تعمیر و ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ اگر ہر نگرسیوک اپنے وارڈ کے ساتھ ساتھ پورے شہر کے مفاد کو بھی سامنے رکھے تو بیڑ کو ایک ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور جدید شہر بنانے کا خواب یقیناً شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے۔
آخرکار عوام کو سیاست نہیں، بلکہ بہتر سڑکیں، روشن گلیاں، صاف ماحول اور بنیادی سہولتیں درکار ہیں۔ یہی بیڑ کے عوام کی حقیقی خواہش ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔