ضلع پریشد اردو اسکول آہیرواڑی تعلقہ-جنوبی سولاپور میں نہایت شاندار اور حوصلہ افزا پروگرام کا انعقاد
آج بروز- ۲۹ جولائی ضلع پریشد اردو اسکول آہیرواڑی تعلقہ-جنوبی سولاپور میں ایک نہایت ہی شاندار اور حوصلہ افزا پروگرام منعقد ہوا۔
راحت فاؤنڈیشن کی جانب سے اس سال اسکالرشپ امتحان میں جماعت۔ہفتم، پنجم اور چہارم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ۲۱ ذہین و محنتی ہونہار طالبات کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا۔
ساتھ ہی فاؤنڈیشن کی ٹیم نےاسکول کے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا کران کی محنتوں کو سراہا۔
اس باوقار تقریب میں سبھی اساتذہ، ایم سی کے صدر ، تمام اراکین والدین بڑی تعداد میں حاضر تھے۔ سب نے کامیاب ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔
پروگرام کی نظامت مشیرہ انعامدار میڈم نے انجام دی۔ تقریب کے آخر میں *اعظم پٹیل سر نے راحت فاؤنڈیشن، اساتذہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔
ماشاءاللہ، راحت فاؤنڈیشن کا یہ اقدام بچوں کے لیے تعلیم کے شوق اور محنت کی بڑی مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
Comments
Post a Comment