نعت شریف - ازقلم : ستار فیضی کڈپوی۔
نعت شریف -
ازقلم : ستار فیضی کڈپوی۔
جمعہ مبارک ہو
نہاں ہر چیر میں جلوہ نبی کا
زمیں افلاک پر پرچا نبی کا
جوگ ہے رب کا وہی منشا نبی کا
مجھے راحت دیا کلمہ نبی کا
مقدس ہے منور ہے ہمیشہ
خدائے پاک کا رشتہ نبی کا
اشارے سے قمر ٹکڑے ہوا دو
کہ اک اک معجزہ زندہ نبی کا
مرے قدموں میں ہے ہر کامیابی
لیا ہوں ہاتھ میں جھنڈا نبی کا
زمین آسماں یہ کہکشاں کیا
یہ سورج چاند بھی صدقہ نبی کا
کوئی بھی چیز اب ججتی نہیں ہے
بسا ہے آنکھ میں روضہ نبی کا
گلوں میں آگئی خوشبو اسی دم
پسینہ جب گرا قطرہ بنی کا
یقیناً یہ ازل سے ہے ابدتک
کہ جاری فیض ہے دریا نبی کا
ہوا مقبول فیضی معتبر بھی
خدا کے پاس ہے سجدہ نبی کا
Comments
Post a Comment