ڈبل بیڈروم فلیٹس کے لئے حکومت کی جانب سے بے گھر افراد سے درخواستیں مطلوب۔


حیدرآباد۔31/جولائی (سخاوت علی نظامی) تلنگانہ حکومت کی اندراماں ایل آئی جی  مکانات اسکیم کے تحت ایک لاکھ مکانات، ڈبل بیڈروم فلیٹس کے لیے کلکٹر آفس، لکڑی کا پٹل حیدرآباد میں درخواست فارم داخل کرنے کاآغاز ہوچکاہے۔ بتاریخ 21 جولائی سے 10 اگست 2026 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔درخواست کے اہل ایسے افراد ِ خاندان جن کے پاس اپنا کوئی ذاتی پلاٹ ومکان نہ ہو، ایک فلیٹ 525مربع فٹ کا ہوگا۔ فلیٹ کی قیمت 11/لاکھ روپئے ہوگی۔ 5 لاکھ حکومت کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔اور باقی 6لاکھ روپیے فلیٹ حاصل کرنے والے افراد کو ماہانہ قسطوں کے ذریعے ادا کرنا ہوگا۔ درخواست فارم داخل کرتے وقت پہلے صرف 10,000 (دس ہزار) روپے نقد ادا کرنا ہوگا اور شرط یہ ہے کہ فلیٹ کی قرعہ اندازی ہوگی۔ جن افرادخاندان کانام قرعہ اندازی میں نہیں آئے گاان کی پیشگی 10ہزار روپئے کی رقم واپس کردی جائے گی۔ مستحق و بے گھر افراد ِخاندان کو تلنگانہ کی اندراماں اسکیم کے ذریعے مکان مالک بننے کا خواب حقیقت میں پورا ہوسکتاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔