سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے سے 44 لاکھ افراد وابستہ، سعودیوں کا تناسب 14 فیصد - شعبہ میں ہندوستانیون کا اہم کردار۔
کے این واصف : سعودی عرب میں جب سے غیر ملکیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلے تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوئے جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اس شعبہ میں فنی اور غیرفنی مزدور زیادہ ملازمت پاتے ہیں اس لیے ان پروجکٹس پر مقامی افراد کی تعداد کم ہوتی ہے۔
سعودی کنٹریکٹرز اتھارٹی کے جاری تازہ بیان کے مطابق مملکت میں تعمیراتی شعبے سے 44 لاکھ افراد منسلک ہیں، جن میں سعودیوں کا تناسب 14 فیصد ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سال 2025 میں 20 ہزار تعمیراتی منصوبے شروع کیے گئے جن کی مالیت 3 ٹریلین ریال سے زیادہ رہی۔
تعمیراتی شعبے سے منسلک سعودی کارکنوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی کارکنوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 843 ہے۔ جن میں اکثریت کا تعلق دفتری و انتظامی امور اور ٹکنیکل شعبوں ہوتا ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ سعودی تعمیراتی شعبہ میں ہندوستانیون کارکنان کی بڑی تعداد ہے بلکہ کچھ بڑی تعمیراتی کمپنیون کے مالک بھی ہندوستانی ہیں۔ MASAH اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی جس کا شمار مملکت کی بڑی کمپنیون میں ہوتاہے کے چیرمین انجینئر ایم اے نعیم ہیں جن کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔
Comments
Post a Comment