انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ: انڈر۔19 کھلاڑیوں کے انتخابی ٹرائلز 4 اگست کو۔
بیدر، 31 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے رائچور زون کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخابی ٹرائلز 4 اگست بروز منگل صبح 8 بجے بیدر سمیت رائچور زون کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے۔
کے ایس سی اے رائچور زون کے صدر چندر شیکھر میلارے اور زونل کنوینر کوشال پاٹل گادگی نے بتایا کہ انتخابی عمل رائچور، کلبرگی، بیدر، باگلکوٹ، وجئے پور، کوپل اور یادگیر کے مقررہ میدانوں میں بیک وقت ہوگا۔ یکم ستمبر 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ خواہشمند کھلاڑی تاریخِ پیدائش کا ثبوت، تعلیمی مارکس کارڈ اور آدھار کارڈ کی زیراکس کاپی ساتھ لائیں۔
رجسٹریشن و مزید معلومات کے لیے این۔ ونائک راؤ (رائچور: 9449231216)، پرکاش ایالکر (کلبرگی: 9845376646)، سنجے جادھو (بیدر: 8277764066)، روی مگدوم (باگلکوٹ: 9845332868)، پنڈلیک وارانسے (وجئے پور: 9343201930)، راجیش پلاکی (کوپل: 9886399200) اور رکمنّا آر۔ مڈیوال بینیور (یادگیر: 9482615412) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ اطلاع کے ایس سی اے رائچور زون کے میڈیا کوآرڈینیٹر انیل کمار دیشمکھ نے جاری کردہ پریس نوٹ میں دی
Comments
Post a Comment