تمل ناڈو کے شہر رانی پیٹ میں ووٹ چوری کے خلاف عوامی دستخطی مہم۔


آج رانی پیٹ کانگریس ضلع اقلیتی شعبہ کی جانب سے، ضلع صدر مسٹر K.O. نشاط احمد کی زیرِ صدارت، رانی پیٹ اور آرکا ٹ اسمبلی حلقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اور بھارتی الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انجام دیے گئے ووٹ چوری کے خلاف عوامی دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس مہم کے دوران، رانی پیٹ اور آرکاٹ حلقوں سے 5000 دستخط حاصل کیے گئے اور آج انہیں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب C. پنچاچرم کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر، دستخطی مہم کو کامیاب بنانے میں ساتھ دینے والے تمام ذمہ داران خصوصاً آرکاٹ اور رانی پیٹ حلقوں کے عہدیداران نے شانہ بشانہ میدانِ عمل میں حصہ لیا۔
میں تمام معزز اراکین اور بھارتی قومی کانگریس کے آرکا ٹ و رانی پیٹ حلقوں کے کارکنان و منتظمین کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے بھرپور تعاون اور محنت سے اس عوامی مہم کو کامیاب بنایا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔