بین الاقوامی نسائی ادبی تنظیم کا نواں یومِ تاسیس بھوپال میں حیدرآباد کی ممتاز ادبی و سماجی شخصیات کی شرکت۔
بھوپال/حیدرآباد (پریس ریلیز) بین الاقوامی نسائی ادبی تنظیم، دہلی جو اردو ادب کے فروغ اور خواتین قلمکاروں کی نمائندگی کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، اپنے قیام کی نویں سالگرہ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ بھوپال، مدھیہ پردیش میں منا رہی ہے۔ یہ خصوصی تقریب "ادارہ باب العلم پبلیکیشنز" کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔
اس پروگرام میں حیدرآباد سے معروف سماجی جہد کار، ادیبہ و شاعرہ محترمہ رفیعہ نوشین اور معتبر شاعرہ آرزو مہک شرکت کے لیے 31 اکتوبر 2025 کو بھوپال روانہ ہوں گی، جبکہ واپسی 3 نومبر 2025 کو متوقع ہے، ان شاءاللہ۔
دونوں نمائندہ شخصیات "اردو ادب میں نسائی فکر اور عصرِ حاضر کے تقاضے" کے موضوع پر منعقدہ یک روزہ قومی سیمینار اور آل انڈیا مشاعرہ میں حیدرآباد کی نمائندگی کریں گی۔ اس علمی و ادبی نشست میں ملک بھر سے اعلیٰ ادبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
Comments
Post a Comment