و کست بھارت کی تکمیل میں ایس۔ ای۔ سی ۔او۔ این۔ 2025 معاون ثابت: پروفیسر سعید احمد۔دنیا کی نگاہیں بھارت کے روایتی طریقہ علاج پر مرکوز : میتا کوٹیچا۔ پدم شری حکیم عبدالحمید کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا : پروفیسر افشار عالم۔

و کست بھارت کی تکمیل میں ایس۔ ای۔ سی ۔او۔ این۔ 2025  معاون ثابت: پروفیسر سعید احمد۔
دنیا کی نگاہیں بھارت کے روایتی طریقہ علاج پر مرکوز : میتا کوٹیچا۔
 پدم شری حکیم عبدالحمید کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا : پروفیسر افشار عالم۔ 
نئ دہلی ( رپورٹ: ٹی این بھارتی ) پدم شری حکیم عبدالحمید مرحوم کی قائم شدہ جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے کنو یشن ہال میں سو سائٹی آف ایتھنو فارموکا لو جی انڈیا کی جانب سے بعنوان قدیم و جدید طب کے تناظر میں تین روزہ بین الاقوامی تقریبات کے افتتا ح کے موقع پر مہمان خصوصی اور ماہر آیوروید پروفیسر میتا کو ٹیچا نے کہا کہ دنیا بھر کی نگاہیں بھارت کی ایجاد کردہ طبی روائیتی دواوں پر مرکوز ہیں ۔ قدیم زمانہ سے ہی بھارت کے پروردہ دیسی طریقہ علاج سے ہر ایک بیماری کا علاج ممکن ہوا ہے ۔ انھو ں نے اظہار مسرت سے کہا گزشتہ گیارہ برس سے مودی سرکار آیورویدک اور دیسی علاج کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے خوش آئند امر ہے کہ آیورویدک اور یونانی ادویات و طریقہ علاج کو آیوش منصوبہ بندی میں شامل کیا گیا ہے ۔ فکریہ انداز میں کہا کہ عہد حاضر میں نئ نئ بیماریاں جنم لے رہی ہیں ماڈرن سائینس میں مسلسل تبدیلی رونما ہو رہی ہے نئ تکنیک میں نہ صرف مشین بلکہ دوا بھی تبدیل کی جارہی ہے لیکن بھارت کا قدیم روائیتی علاج آج بھی اٹل ہے قدرتی جڑی بوٹیوں میں تبدیلی ممکن ہی نہیں لیکن مزید تحقیق و نگہداشت کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر میتا کی ہندی زبان میں تقریر سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔
             افتتاحی اجلاس کے دوران جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابن سینا کے ذریعہ ہندوستان میں یونانی طریقہ علاج رائج ہوا لیکن حکیم عبدالحمید مرحوم کی جدوجہد نے یونانی ادویات و علاج کو بام عروج پر پہنچا دیا ۔ مرحوم عبدالحمید اور حکیم اجمل خاں مرحوم نے ہر مرض کے لئے دیسی نسخہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ _راقم الحروف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پروفیسر افشار عالم نے کہا کہ یونانی سے ان کا کوئی تعلق نہیں وہ تو کمپیوٹر سائنس کے میدان طبع آزمائی کر رہے ہیں ۔ انگریزی زبان بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ ہے چنانچہ اردو زبان کو درکنار کرتے ہوئے انہوں نے انگریز ی میں اظہار خیال کیا۔
 اس موقع پر پروفیسر سعید احمد نے وزارت آیوش ، یونانی ڈرگس مینوفیکچر ایسو سی ایشن( اڈما ) ، ہمدرد نیشنل فا ونڈیشن نیز شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روائیتی اور جدید طب کے مابین 12 ویں بین الاقوامی تقریبات کے سلسلہ میں سو سائٹی فار ایتھنو فار ما کولو جی انڈیا ( SECON 2025) عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے ۔ قدیم و جدید طب کے امتزاج کے مد نظر تحقیق کار ، ماہر طب ، صنعت کار اور حکیموں کے عالمی گرو پ کی ترقی کے لئے SECON لگاتار کوشش کرنے میں مصروف ہے ۔ 
       بین الاقوامی کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے نیو را ئل کمپنی کے بانی سید منیر عظمت نے بتایا کہ 160 شرکاء قدیم و جدید موضوعات پر منعقد تقریبات میں شامل ہو رہے ہیں علاوہ ازیں تین اجلاس میں تیس تفصیلی لیکچر ، 70 قلیل مدتی لیکچر ، 25 نو جوان ماہرین کوایوارڈ ، آٹھ اجلاس میں تقر یبا 100 زبانی گفت و شنید ، چار اجلاس میں 340 پو سٹرز کار حصہ لے رہے ہیں ۔ اڈ ما نے جامعہ ہمدرد کو سپورٹ کیا ہے ۔
 قابل افسوس ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم کے 35 منٹ تاخیر سے تشریف آوری کے باعث افتتاحی تقریب دیر سے شروع کی گئ ۔ والینٹرز کے لئے کام کر رہے طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یاد رہے بارہ سے چودہ گھنٹے کام کر رہے طالب علموں کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ۔ 
  تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ طلبہ و طالبات کی خوبصورت آواز میں ہمدرد ترانہ آڈیو سے حاضرین محفل محظوظ ہوئے ۔ جامعہ ہمدرد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر علاءالدین مرحوم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ ۔ آیوش ہیلتھ میلہ اور مشاعرہ میں کثیر تعداد میں شائقین حاضر رہے ۔ رعائیتی دام پر دوا ساز کمپنیوں اور مفت طبی علاج سے مریض مستفید ہونے۔ 
                     
    




_

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ