نئی نسل کی اسلامی خطوط پر تربیت و آبیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے : سہیل امیر شیخ۔۔ ایس آئی او راویر کی جانب سے جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ہمارے معاشرے میں بچوں کی تربیت کے تعلق سے ہر عام و خاص شخص فکر مند ہے اور بچوں کی تربیت کے لیے اپنی حد تک کوشاں ہے۔ یا تو وقتی طور پر کچھ مہماتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں لیکن ایس آئی او آف انڈیا کی ملکی سطح پر ہمہ گیر و مسلسل سرگرمیاں اور بچوں کی تعلیمی رہنمائی و ہمہ جہت کوششیں ہر خاص و عام پر ظاہر ہے۔ اس سلسلہ میں ایس آئی او کی ذیلی تنظیم جونیئر اسوسی ایٹس سرکل راویر یونٹ کی جانب سے ۱۲ تا ۱۶ سال کے نو عمر بچوں کی ذہنی ، جسمانی ، اخلاقی، علمی و فکری ارتقاء کے لیے مختلف میدانی و اندرونی سرگرمیاں انجام دی گئی ۔جبکہ اسپورٹس کے میدان میں مختلف میدانوں کی صلاحیت کی پہچان کے لیے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ دیگر صلاحیتیں مثلاً: حسن قرات مقابلہ ، نعت گوئی، تقریر ، ڈرائنگ اور لیموں چمچہ، سلوسائیکل ،رننگ وغیرہ جیسے دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں راویر شہر کی تمام اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں اول ، دوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات اور ٹرافی و تمغہ سے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب انعامات کے اس جلسے کی صدارت جلگاؤں سے تشریف لائے سہیل امیر شیخ (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند' جلگاؤں)نے فرمائی ۔ تقسیم انعامات کے بعد موصوف نے جلسہ سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی آبیاری اور ان کی اسلامی طرز فکر پر پرورش وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آج کے یہی نونہال اور طلباء انے والے کل میں اسلام کا مستقبل ہونگے ۔ اگر ہم سے ان کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تربیت نہ ہو سکی تو یہ دنیا و آخرت کا عظیم خسارہ ہونگا۔ باطل طاقتوں کا مشن اور مقاصد یہی ہے کہ باطل کبھی ہمیں میدان جنگ میں شکشت نہیں دے سکتا ہے۔ اس لیے وہ ہماری جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتا ہے ۔ اور ہم سے ہماری آنے والی نسل چھین لینا چاہتا ہے۔
اس انداز میں خطاب فرماتے ہوئے آپ نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ایس آئی او جیسی اسلامی تنظیم سے وابستہ کریں۔پروگرام میں مہمان خصوصی سہیل امیر شیخ ،و شفیع الدین سر کے دست مبارک سے انعامات کی تقسیم کی گئی۔ پروگرم میں شہر کی بہت سی معزز شخصیات کے علاوہ سینکڑوں طلباء نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایس آئی او راویر یونٹ کے ممبران لاریب خان ، ذیشان خان و دیگر وابستگان تنظیم نے خدمات انجام دی۔
Comments
Post a Comment