پانگل جونیئر کالیج کی اُستانی ثمینہ سیّد: نیشنل اُردُو ٹیچر ایوارڈ" سے سرفراز۔
شولاپور : (پریس رلیز) قومی اُردُو شِکشک کرمچاری سنگھ نئی دہلی کی جانب سے شہر شولاپور کی مشہور و معروف تعلیمی درسگاہ " ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کاليج کی معروف اُستانی "ثمینہ سیّد" کو تدریسی میدان میں اُنکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں " نیشنل اُردُو ٹیچر ايوارڈ " سے سرفراز کیا گیا ۔ ثمینہ سیّد اُردُو مضمون کی ماہر اور تجربہ کار معلّمہ ہیں۔ آپ نے چوبیس سالہ تدریسی خدمات کے دوران کئی طالب علموں کو زیورِ علم سے آراستہ کیا ہے۔
ثمینہ سیّد کو یہ باوقار ایوارڈ تفویض کیے جانے پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، محممد علی شیخ ، الطاف صدیقی ، نکہت نلامندو ، ذاکر شاہ پورے ، ریاض سیّد ، اشتیاق تاراناییک ، وسیم نلامندو، حاجرہ ماشال والے ، فوزیہ شیخ ،فرزانہ نداف اور جملہ اسٹاف ممبران ، والدین اور طلباء و طالبات نے اعزاز یافتہ ثمینہ سیّد کو مبارک باد پیش کی۔
Comments
Post a Comment