چونتیس واں سینئر گروپ اسٹیٹ سیپک ٹکارا کھیل مقابلہ، جلگاؤں مینس ٹیم رنر اپ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر اسٹیٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن, اودھیش کریڈا منڈل اور نیو سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن وردھا کے باہمی اشتراک سے وردھا میں 24 سے 27 تاریخ تک کھیلوں کے مقابلہ منعقد کیےگئے سینئر گروپ ٹیم ایونٹ میں جلگاؤں ضلع نے ناگپور ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں فتح حاصل کی اور فائنل میچ میں اس نے برابری پر روکا میچ ٹائی ہوا۔ ان مقابلوں کا افتتاح وردھا ضلع کے ایس پی، انوراگ جین، اور چندن پال، صدر سرو سیوا سنگھ، مہاراشٹر اسٹیٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر وپن بھائی کامدار، انجمن جونیئر کالج ناگپور کے پرنسپل، شیخ جاوید،مہاراشٹر کے سکریٹری یوگیندر پانڈے نے کیا ساتھ ہی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی، اسی کے ساتھ تنظیم کے صدر اعجاز ملک، پروفیسر چندرکانت سوناونے، نائب صدر پردیپ تلولکر، اسپورٹس آفیسر رویندر نائک، سکریٹری اقبال مرزا، راجیش جادھو، پروین پاٹل، گورکھ سوریا ونشی پرشانت جگتاپ، وسیم مرزا، کشور چودھری، مرزا آصف اقبال، شیخ مظفر، شیخ ظفر، شیخ اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ عامر خان، عمران شیخ، ان کی رہنمائی سے کھلاڑی مستفید ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ٹیم - مرد 1) فیضان شیخ کپتان 2) باغبان محمد ابو ذر 3) شیخ جنید 4) تنویر شاہ 5) محمد کیف 6) شیخ فیضان رئیس 7) سید ثاقب 8) رام بینوائ 9) انکش نارواڑے 10) راجیش انگول 11) شیخ ریحان 12) باغبان محمد حماد 13) عمر ضیاء باغبان
14) شیخ ریحان 15) شیخ ارشد۔
Comments
Post a Comment