Posts

آج کا افطار کل کی سحر محمد حُسام الدین ریاض کے ذریعے

Image

شاہو مہاراج کمپلیکس کی دعوت افطار اتحاد کی پیامبر ہے۔

Image
  جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) قدیم شہر میں ہندو مسلم اتحاد کی علامت سمجھے جانے والے علاقے شاہو مہاراج شاپنگ کمپلیکس میں حسب روایت دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان خصوصی میں سٹی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اشوک نکھاتے، سنی جامع مسجد ٹرسٹ کے صدر سید ایاز علی، مشتاق کریمی سر، شیواجی مڑیک،الپ سنکھیانک کے جہانگیر خان ایڈوکیٹ بھوکریکر، ریاض شیخ تھے۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر عبدالکریم سالار بطور صدر موجود تھے۔  اپنے صدارتی خطاب میں موصوف نے روزے کی وجوہات و فضیلت سے متعلق اظہار خیال کیا ساتھ ہی افطار پارٹیوں کے ذریعے قومی یکجہتی کو کیسے فروغ دیاجا سکتا ہے اس سے متعلق بھی رہنمائی کی۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر اشوک نکھاتے نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے معاشرے میں خیر سگالی اور بھائی چارے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ تو سید ایاز علی نے پیغام دیا کہ آج کے متعصب اور فرقہ پرست ماحول میں افطار پارٹیاں معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس موقع پر ہندو مسلم کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں موجودتھے ...

چوپڑا کے سورماج فاؤنڈیشن نے ضرورت مندوں میں عید اسپیشل شیرخورما کٹ تقسیم کیے۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) سورماج فاؤنڈیشن ایک ایسا سماجی ادارہ ہے جو تعلیمی، مذہبی، ثقافتی اور سماجی خدمت کے میدان میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ فاؤنڈیشن بیواؤں کو پنشن فراہم کرنے، ان پڑھ لڑکیوں کی سلائی کلاسوں کی فیس ادا کرنے، طلبہ کو تعلیمی مواد فراہم کرنے، بیداری مہم چلانے اور سماج کے نمایاں کاموں کو فروغ دینے جیسے کئی فلاحی کاموں میں سرگرم ہے۔ اسی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، رمضان کے مقدس مہینے میں سورماج فاؤنڈیشن نے چوپڑا شہر کے غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں 450 شیرخورما کٹ تقسیم کیے۔ ان کٹس میں بادام، کاجو، کھوپرا، کشمش، کھجور، چارولی، چینی، سویاں اور گھی شامل تھے، جو عید کی مٹھاس اور خوشی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ ان ضروری اشیاء کو ضرورت مندوں تک پہنچا کر ان کی عید کو مزید خاص بنایا گیا۔ یہ تقسیم کاری پروگرام جمعرات، 27 مارچ 2025 کو منعقد کیا گیا ، جس میں سورماج فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عثمان شیخ ، ایڈوکیٹ عاصم ، ابواللیث شیخ، ڈاکٹر راغب، شعیب شیخ، زبیر بیگ، شیخ مجاہد الاسلام، شمیم شیخ، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر شیخ اور دیگر معاونین نے اہم کردار ادا کیا۔ اس ق...

حافظ غلام احمد خان قادری کی امسال رمضان کی 25 ویں تراویح۔

Image
پونہ : (انجینیر شاہنواز سید کی رپورٹ) پونہ کالج کے پروفیسر سیرت کمیٹی کے صدر روشن مسجد کے امام حافظ غلام احمد خان قادری ایچ ایس سی بورڈ کے امتحان کے پیپر چیک کرتے ہوئے اور نئی ایجوکیشن پالیسی کی ٹریننگ کرتے ہوئے رمضان میں اپنی 25 ویں تراویح مکمل کیے ۔ مولانا غلام احمد صاحب نے سن 2001 میں فراغت پا کر اپنی پہلی تراویح اپنے شہر منماڑ کی جامع مسجد میں سنائی اور ان کے لیے شرف کی بات یہ تھی کہ اس وقت ان کے دادا حیات تھے اس کے بعد انہوں نے مختلف مسجدوں میں تراویح سنائی گریجویشن کرنے کے بعد جب انہوں نے اورنگ اباد سے بی ایڈ کیا اس وقت بھی یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اورنگ اباد میں تراویح سنائی بی ایڈ کرنے کے بعد وہ واپس اپنے شہر گئے اور کچھ سال تراویح سنائیں، سن 2009 میں وہ پونا تشریف لائے اور پہلی تراویح انہوں نے پونا میں روشن مسجد میں 2010 میں سنائی 2011 میں پونہ کالج میں اُن کا تقرر بطور اُردو استاذ عمل میں ایا اور اس طریقے سے وہ سیرت کمیٹی کے صدر ہوتے ہوئے کئی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب الحمدللہ سن 2025، 1446 کے رمضان میں انہوں نے اپنی 25 تراویح مکمل کی، اگرچہ رمضا...

الوداع اے ماہ رمضان۔ قطعہ۔۔ ازقلم آفتاب عالم شاہنوری

Image

تمل ناڈو کے شہر میلوشارم مسجد نور میں ختم قرآن پاک۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) ماہ رمضان میں تراویح میں مکمل قران سنانے والے حافظ وقاری ابوبکر صاحب کو اور اسی طرح سماعت کرنے والے حافظ طفیل احمد صاحب کو اور مسجد کے امام منیر احمد صاحب کو ان کی خدمات کے لیے ہدیہ پیش کیا گیا اس مبارک موقع پر مسجد کے سیکرٹری تمری عزیز احمد کے ساتھ جماعت ایگزیکیوٹیو ممبرز مشتاق احمد، 'اشفاق احمد ،سینیئر صحافی محمد رضوان اللہ، ریاض الرحمن اور توصیف موجود تھے.  مسجد نور کے سکریٹری تمری عزیز احمد کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں محمد رضوان اللہ نے ان کی شال پوشی کی مسجد کے خدمات اور تعمیری کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعا کی. دعائے ختم القران کے بعد قاری ابوبکر صاحب نے ایک مختصر بیان فرمایا جس میں قران پاک کی تلاوت اور شب قدر کی فضیلت بیان کی گئی اورآخر میں تمام عالم اسلام میں امن و امان امت مسلمہ کی حفاظت خصوصا فلسطین کے مسلمانو کی حفاظت کی دعا کی گئی اور آخر میں چاۓ اور شیرنی تقسیم کی گئی.

بچوں کا ادب۔۔آؤعید منائیں۔۔۔مصنفہ:ٹی این بھارتی دہلی۔۔۔

Image
بچوں کا ادب۔۔ آؤعید منائیں۔۔۔ مصنفہ:ٹی این بھارتی دہلی۔۔۔ اللہ اکبر، ا للہ اکبر، لاالہ الااللہ، ادھر مؤذن نے مغرب کی اذا ن دی ادھر بچوں نے شوروغل شروع کردیا۔چلو چلو چاند دیکھنے چلتے ہیں چلوجلدی کرو مدیحہ نے اپنے بہن بھائیوں اور اڑوس پڑوس کے بچوں کو بآواز بلند پکارا۔مریم شمیسہ،عائشہ انعم، غازی صائم عباس باسق،عارج خسرو، سکینہ سب چلو عید کا چاند دیکھنے چلتے ہیں۔چلو چلو مسجد نواب والی میں چاند دیکھنے چلتے ہیں۔ بڑا مزہ آئے گا۔ مریم نے چلاتے ہوئے کہا مدیحہ رک جاؤ ہم سب آرہے ہیں۔ ارے بھئی جلدی چلو۔ امی جان ہم عید کا چاند دیکھنے جارہے ہیں سب بچوں نے مل کہاتو سیدہ نے نہایت شفقت سے بچوں کو باہربھیج دیا ارے غازی رکوذرا میں اپنی دوستوں کو بھی بلا لوں۔ رادھا،جیکلن اورگرپریت میری اچھی دوست ہیں۔ ہاں مدیحہ میں بھی اپنے دوستوں کوبلا لیتا ہوں۔ جوزف کرشنا، اوربل جیت سنگھ بس میرے بھی یہ تینوں خاص دوست ہیں۔ ہاں غازی دوستوں کے ساتھ چاند دیکھنے میں بڑا مزہ آئے گا۔ دیکھو مدیحہ، عائشہ انعم، دیکھو چاند نظرآگیا۔ ارے بھائی کہاں ہے چاند؟ مجھے نظرنہیں آرہاہے۔کدھرہے چاند؟ مریم وہ دیکھوسراونچا کروبادلوں ک...

آزادیِ نسواں – کھوکھلے نعروں کی تباہ کاریاں(ابرارالحق مظہر حسناتی)قسط:5

Image
آزادیِ نسواں – کھوکھلے نعروں کی تباہ کاریاں (ابرارالحق مظہر حسناتی) قسط:5 یہ دنیا تضادات کی دنیا ہے۔ یہاں آزادی کے نام پر غلامی بیچی جاتی ہے، انصاف کے نام پر استحصال ہوتا ہے، اور ترقی کے نام پر پستی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ جو چیز جتنی پرکشش دکھائی دیتی ہے، عموماً حقیقت میں اتنی ہی کھوکھلی ہوتی ہے۔ عورت کی "آزادی" بھی ایسے ہی ایک خوبصورت دھوکے کا شکار ہے، جس کے تحت اسے چمکدار خواب دکھا کر ایک ایسی راہ پر دھکیل دیا گیا ہے جہاں اس کا وقار، اس کی عفت، اور اس کی فطرت سب کچھ داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ یہ سوال ہمیشہ سے موجود ہے کہ: کیا عورت کی اصل آزادی اسی میں ہے کہ وہ اپنی فطرت سے بغاوت کرے؟ کیا اس کی ترقی اسی میں ہے کہ وہ اپنے جوہرِ نسوانیت کو دفن کرکے مردوں کی دنیا میں اس کی نقل کرے؟ کیا اس کا احترام اسی میں ہے کہ وہ اشتہارات، فلموں، اور بازاروں میں نیلام کی جائے؟ یہی وہ سوالات ہیں جن کے جوابات کی تلاش میں ہمیں تاریخ، فلسفہ، اور سماجیات کی گہرائیوں میں جانا ہوگا، تاکہ ہم جان سکیں کہ "عورت کی آزادی" کے نام پر اس کے ساتھ کیا ظلم کیا گیا ہے، اور اس ظلم کو کیسے ...

آج کا افطار کل کی سحر حسام الدین ریاض کے ذریعے

Image

الاتحاد اردو ہائی اسکول میں قرآن کا دل یٰسین شریف حفظ کرنے کی مجرد تمثیلی وتحریکی مہم کامیابی سے ہمکنار۔

Image
جوگیشوری ممبئی (اخلاق شیخ) بچوں کو خوبصورت حوصلہ افزائی کے لئے ٹرافی تعریفی سند اور تسبیحات بطور انعام تقسیم کی گئی۔ ماہ رمضان کی برکات انوار ان خوش نصیب طلبہ کی محنت اور لگن کو اجاگر کرتی ہے جنہوں نے دس دن پہلے تفویض کیا گیا یٰسین شریف ازبر کرنے کا بیڑا اٹھایا  قابل ذکر بات یہ ہے کہ طلبانے اپنی روز مرہ کی تعلیمی سرگرمیاں مع امتحانات کی تیاری، گھریلو کام، ٹیوشن، امتحانات کی تیاری، روزانہ کی تلاوت، تراویح، نمازوں کے ساتھ ساتھ صرف 15 دنوں میں سورہ یٰسین حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی یہ ایک قابل تحسین کارنامہ ہے جو ان بچوں کے مضبوط ایمان وقت کی قدر اور یاد کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے بچوں میں سورہ یٰسین کو یاد کرنے کا شوق دیدنی تھا ننھے روزے داروں نے اس عمل میں غیر معمولی مستعدی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے وہ مقررہ مدت میں میں اس اہم صورت کو یاد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تقریباً 65 شرکاء نے اس مبارک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا یاد کرنے کا عمل صرف 15 دنوں پر محیط رہا۔ جس میں سے تقریبا 10 بچوں نے پانچ رکوع پر مبنی سورہ یٰسین مکمل ...

پانگل اسکول کی طالبہ "بیوٹی خاتون" کو انٹر نیشنل آرٹس سلیبریشن "رنگوتسؤ" میں طلائی تمغہ:

Image
شولاپور : (نامہ نگار) ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول شولاپور کی ہونہار طالبہ "بیوٹی خاتون" نے انٹر نیشنل آرٹس سلیبریشن "رنگوتسؤ" کے انٹرنیشنل آرٹ کمپیٹیشن 2025 میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ رنگوتسؤ کے اس مقابلے میں اس طالبہ کو ایک خوبصورت انٹرنیشنل میڈل اور سند سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اس مقابلے کے ان چارج خلیل الرحمٰن پیرمپلی اور ساتھ ہی مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو بھی اعزاز نامہ پیش کیا گیا۔  ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی ہفتم جماعت میں زیرِ تعلیم اس طالبہ کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان ، معاون صدر مدرس ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محمد علی شیخ ، وسیم نلامندو ، ذاکر شاہ پورے ، فوزیہ شیخ ، فرزانہ نداف اور دیگر اسٹاف ممبران ، سرپرست اور طلباء و طالبات نے بیوٹی خاتون کو اور انچارج کو مبارک باد پیش کی۔

مجھے یاد ہے سب ذرا ذرا ۔۔۔۔مضطر خیرآبادی کی 98 ویں برسی کی موقع پر خراج عقیدت۔(ازقلم : نور محمد جنیدی)

Image
مجھے یاد ہے سب ذرا ذرا ۔۔۔۔ مضطر خیرآبادی کی 98 ویں برسی کی موقع پر خراج عقیدت۔ (ازقلم : نور محمد جنیدی) آج ہم اس کڑی میں اُردو کے شاعر اور مجاہد آزادی مضطر خیر آبادی کو یاد کر رہے ہیں۔ ان کہ اصل نام افتخار حسین تھا۔ آپ 1865 میں پیدا ہوئے۔ خیر آباد اتر پردیش میں ان کے دادا بڑے شاعر اور مجاہد آزادی تھے۔ عربی فارسی اردو کے بڑے ماہر تھے۔ اُردو کے شاعر جان نثار اختر ان کے فرزند تھے۔ جاں نثار اختر کے فرزند فلمی دنیا کے معروف فلم کار اور نغمہ نگار جاوید اختر ہیں۔ اِس عظیم شاعر اور مجاہد آزادی کا انتقال 27 مارچ 1907 میں گوالیار( مدھیہ پردیش) میں ہوا۔

.کویتری بہینا بائی چودھری شمالی مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاؤں میں ادھی سبھا میں شرکت کی اجازت دینے اور کھلا تعلیمی شعبہ شروع کرنے کے تعلق سے منسے کا چانسلر و گورنر سے مطالبات کا مکتوب پیش کیا گیا۔

Image
جلگاؤں( سعید پٹیل کےذریعے)کویتری بہینابائی چودھری شمالی مہاراشٹر یونیورسٹی آزادانہ طور پر کھلا تعلیمی شعبہ شروع کیا جاۓ اور طلباء کو ادھی سبھا میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے ایک وفد نے چانسلر وی۔ایل ماھیشوری ان سے کیا ہے۔اس موقعہ پر انھیں مطالبات کا میمورنڈم دا گیا۔اس میں یہ مطالبات کیۓ گیۓ ہیں۔ 1) طلباء کو یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والی ادھی سبھا میں شرکت کی اجازت دینے اور ادھی سبھا کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے بارے میں۔ 2) نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی میں طلباء کے لیے کھلا تعلیمی شعبہ شروع کرنے کے حوالے سےکویتری بہینا بائی چودھری۔ یونیورسٹیوں میں ہونے والے سینیٹ کے اجلاس اکیڈمک مینجمنٹ کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں۔ اس اجلاس میں یونیورسٹی کی گورننس سے متعلق مختلف پالیسیوں ، طلبہ سے متعلق فیصلے اور انتظامی امور کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ تاہم، طلباء کو ان اہم اجلاسوں میں شرکت کا موقع نہیں ملتا۔ ہمارے ملک نے جمہوری عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بہت سے مثبت اقدامات کیے ہیں۔ مثال کے طور پر  1. ہندوستانی پارلیمنٹ اور مقننہ کی کارروائیوں کو براہ راس...

مجھے یاد ہے سب کچھ ذرا ذرا ۔۔۔۔ہندی زبان کی معروف شاعرہ مہا دیوی ورما کی 118 ویں سالگرہ کے موقع پر۔ازقلم : (نور محمد جنیدی)

Image
مجھے یاد ہے سب کچھ ذرا ذرا ۔۔۔۔ ہندی زبان کی معروف شاعرہ مہا دیوی ورما کی 118 ویں سالگرہ کے موقع پر۔ ازقلم : (نور محمد جنیدی)  دنیا کی ہر زبان و ادب میں خواتین نے بھی اہم رول ادا کیا ہے ہر شعبے میں مردوں کے  شا نہ بہ شا نہ اپنے کام اور اپنی ذہانت کا لوہا منوایا ہے۔ اُردو زبان اور ادب کے علاوہ ہندوستاں میں ہندی شاعری کا ایک سنہری دور گزرا ہے اور آج بھی ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی مہا دیو ی ورما ہیں  مہا دیوی ورما کا جنم 26 مار چ 1907 کو فرخ آباد (اتر پردیش) میں ہوا۔ ان کی ملاقات اُس زمانے کی مشہور شاعرہ سبدھرا کماری چواہن سے ہوئی۔ اسکول کے زمانے سے ہیمہا دیو ی ورما کو شاعری لکھنے کا شوق پیدا ہوا اپنی پوشیدہ ہنر کو اجاگر کیا سبھدرا کماری چوان کا خاص رول رہا ہے مہا دیو ی ورما کی شاعری میں یہ الہ آباد کالج میں پرنسپل رہی اور وائس چانسلر بھی رہی بالآخر یہ ہندی کی مشہور شاعرہ 11 ستمبر 1987 کو انتقال کر گئیں

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طالب علم حسن محمد رفیق شیخ نےپہلا روزہ مکمل کیا۔

Image
شولاپور (اشفاق ساتکھیڑ کے ذریعے) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طالب علم حسن محمد رفیق شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کرلیا ہے۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اتنے معصوم بچے نے اپنی محبت کا ثبوت روزہ سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین کے لئے باعث فخر ہیں۔اس بچی کو والدین، رشتہ دار اور اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔          ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ادارے کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔

ذات سرٹیفکیٹ تصدیق کمیٹی کے زیر اہتمام خصوصی غلطی درستی کیمپ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء اور امیدواروں کے لیے محکمہ سماجی فلاح و بہبود جلگاؤں کے زیر اہتمام ایک خصوصی مہم کیمپ منعقد کی گئی ہے بالخصوص وہ طلباء و طالبات جنہوں نے تعلیمی سال 2024-25 میں 12 ویں سائنس اسٹریم میں داخلہ لیا ہے اور اعلیٰ تعلیمی و انتخابی مقاصد کے لیے ذات سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے درخواست داخل کی ہے۔ ان میں رہ گئ کمیوں، غلطیوں کی اصلاح و درستگی کے لئے ایک خصوصی مہم ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے اعلان کردہ 100 روزہ مہم پروگرام کے تحت چلائی جارہی ہے پسماندہ طبقات کے وہ طلباء اور امیدوار جن کی درخواستوں میں آن لائن غلطیاں سامنے آئیں ہیں ایسے طلباء یا امیدواروں کی درخواستوں میں غلطیوں کو دور کرنے اور انھیں صحیح کرنے کے لیے ضلع کاسٹ سرٹیفکیٹ تصدیقی کمیٹی، جلگاؤں کے تحت 27 مارچ 2025 سے 28 مارچ 2025 تک، 03 اپریل 2025 سے 04 اپریل 2025 تک اور 08 اپریل 2025 سے 09 اپریل 2025 تک غلطیوں کی اصلاح کے خصوصی کیمپ منعقد کۓ جاۓ گے متعلقہ امیدواروں کو بابا صاحب امبیڈکر سماجی نیاۓ بھون، مایا دیوی مندر کے سامنے، مہابل جلگاؤں میں ذاتی ...

گن پور چوپڑا کی جویریہ کھاٹک کا ٦ سال کی عمر میں پہلا روزہ۔

Image
 جلگاؤں : (سعید پٹیل) گن پور چوپڑا کیجویریہ زبیر کھاٹک اس ٦ سالہ معصوم نے سخت تپیش والی دھوپ کے موسم میں زندگی کا پہلا روزہ مکمل کیا۔اتنی چھوٹی عمر میں روزہ کھنے پر والدین ، رشتہ دار ، دوست احباب و آس پڑوس کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا و جویریہ کو نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا۔

ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز س مڈل اسکول میں مطالعہ برائے نکڑ سرگرمی 2025

Image
عمر کھیڑ ضلع ایوت (مارچ 2025) : (این ۔ایس۔بیگ کی رپورٹ) ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز س مڈل اسکول میں حال ہی میں "نکڑ سرگرمی 2025" کے عنوان سے ایک ترغیبی مطالعہ پر مبنی سر گرمی منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ اس موقع پر، مقامی تعلیمی ماہرین اور اساتذہ نے طالبات کو مطالعہ کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔  اسکول کے صدر مدرس زبیر احمد خان نزیر محمد خان ، نے اس موقع پر کہا: "ہماری طالبات کی تعلیمی ترقی کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں۔ نکڑ سرگرمی ۲۰۲۵ کے ذریعے ہم نے طالبات کو مطالعہ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔" پروگرام کے دوران ڈاکٹر ذاکر حسین وارڈ، راحت بنک ہفتہ واری بازار اورجامع مسجد وارڈ عمر کھیڑ ان جگہوں پر مختلف موضوعات پر مباحثے اور کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مدرسہ کی طالبات مختلف مضامین جیسے اردو ، انگریزی ، ہندی اور مراٹھی پر مطالعہ کا موقع ملا ۔ والدین اور مقامی کمیونٹی کے افراد ...

مہانگر پالیکا اردو پرائمری اسکول نمبر 10، رام واڑی، سولاپور میں رمضان عید کے موقع پر ضرورت مند طلباء میں شیرخرما مصالحہ تقسیم کیا گیا

Image
سولاپور : (نامہ نگار) مہانگر پالیکا اردو پرائمری اسکول نمبر 10، رام واڑی، سولاپور میں 26 مارچ 2025 کو رمضان عید کے موقع پر مخیر حضرات عرفان نور احمد شیخ کے تعاون سے اسکول کے ضرورت مند طلباء میں شیرخرما مصالحہ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول کی صدر مدرس محترمہ شیلدار شفقت بانو اشفاق، اساتذہ محترمہ زینت کوثر اخلاق احمد شیخ، محترمہ رضوانہ عبدالستار شیخ اور محترمہ مصباح نصرت عمران شیخ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں اسکول کے ضرورت مند طلباء میں شیرخرما مصالحہ تقسیم کیا گیا۔ رمضان عید کے موقع پر طلباء کی مدد کرنے کا یہ قابل ستائش اقدام تھا۔ اس سے طلباء میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوا۔ اسکول کی صدر مدرس اور اساتذہ نے مخیر حضرات عرفان نور احمد شیخ کے اس سماجی کام کی خصوصی تعریف کی۔ ان کے تعاون سے اسکول کے ضرورت مند طلباء کی رمضان عید کی خوشی دوگنی ہو گئی۔

پروفیسر (ڈاکٹر) محمد صادق شیخ نے "رائزنگ اسٹار انٹرنیشنل بک آف ورلڈ ریکارڈ" میں ریکارڈ مقام حاصل کیا۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) 24 مارچ 2025 کو ڈاکٹر صادق شیخ نے "AI، Bionic Brain، اور Humanoid Robotics میں مستقبل کی تحقیق کا علمبردار" کے طور پر ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی تحقیقی ریکارڈ کی تفصیلات یہ ہے کہ پروفیسر (ڈاکٹر) محمد صادق شیخ نے اخلاقی اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت ترقی کے ساتھ جنریٹو مصنوعی ذہانت ، مصنوعی سپر انٹیلی جنس، اور خود آگاہ مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے AI، Bionic Brain ٹیکنالوجی، اور Humanoid Robotics میں اہم تحقیقاتی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ ان کی بصیرتی تحقیق نے مستقبل کی ٹیکنالوجی میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے، جسے دی ریکارڈر نے تسلیم کرتے ہوئے کے انہیں" رائزنگ سٹار انٹرنیشنل بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر موصوف مسلسل ٢٥ برسوں سے سائنس تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس سے قبل بھی موصوف کو کئ عالمی سطح کے اعزازات سے نوازہ جا چکاہے ۔