حافظ غلام احمد خان قادری کی امسال رمضان کی 25 ویں تراویح۔


پونہ : (انجینیر شاہنواز سید کی رپورٹ) پونہ کالج کے پروفیسر سیرت کمیٹی کے صدر روشن مسجد کے امام حافظ غلام احمد خان قادری ایچ ایس سی بورڈ کے امتحان کے پیپر چیک کرتے ہوئے اور نئی ایجوکیشن پالیسی کی ٹریننگ کرتے ہوئے رمضان میں اپنی 25 ویں تراویح مکمل کیے ۔
مولانا غلام احمد صاحب نے سن 2001 میں فراغت پا کر اپنی پہلی تراویح اپنے شہر منماڑ کی جامع مسجد میں سنائی اور ان کے لیے شرف کی بات یہ تھی کہ اس وقت ان کے دادا حیات تھے اس کے بعد انہوں نے مختلف مسجدوں میں تراویح سنائی گریجویشن کرنے کے بعد جب انہوں نے اورنگ اباد سے بی ایڈ کیا اس وقت بھی یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اورنگ اباد میں تراویح سنائی بی ایڈ کرنے کے بعد وہ واپس اپنے شہر گئے اور کچھ سال تراویح سنائیں، سن 2009 میں وہ پونا تشریف لائے اور پہلی تراویح انہوں نے پونا میں روشن مسجد میں 2010 میں سنائی 2011 میں پونہ کالج میں اُن کا تقرر بطور اُردو استاذ عمل میں ایا اور اس طریقے سے وہ سیرت کمیٹی کے صدر ہوتے ہوئے کئی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب الحمدللہ سن 2025، 1446 کے رمضان میں انہوں نے اپنی 25 تراویح مکمل کی، اگرچہ رمضان میں ان کی کافی مصروفیات رہی بورڈ کے پیپر کا ماڈریشن کرتے ہوئے امسال بورڈ نے انہیں چیف ماڈریٹر بھی بنایا اور نئی ایجوکیشن پالیسی میں وہ دلی سے ائے ہوئے ٹرینر کے ذریعے تربیت بھی پائے پونا کے بہت ہی معروف و مشہور تعلیمی سینٹر یشدا میں رمضان کے درمیان انہوں نے پانچ دن ٹریننگ پائی جس میں پورے مہاراشٹر کے 9 بورڈ کے ماہر اساتذہ نے شرکت کی مولانا ان میں سے ایک رہے ،ان گوناگوں مصروفیت کے باوجود مولانا نے اپنی تراویح مکمل کی اور الحمدللہ اج 27 مارچ بروز جمعرات 27 ویں شب رمضان میں روشن مسجد جماعت المسلمین کی جانب سے شایان شان ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور خیر مقدم کیا گیا اسی طریقے سے مختلف تنظیموں نے اور الگ الگ لوگوں نے انفرادی طور پر مولانا کو مبارکباد دیے اور گلہائے عقیدت کے ذریعے تحفوں کے ذریعے ان کا استقبال کئے، روشن مسجد کا یہ پروگرام بہت ہی خوش نما تھا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور اس طریقے سے دیگر اور لوگوں کی گل پوشی پر پروگرام کا اختتام عمل میں ایا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔