ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طالب علم حسن محمد رفیق شیخ نےپہلا روزہ مکمل کیا۔
شولاپور (اشفاق ساتکھیڑ کے ذریعے) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طالب علم حسن محمد رفیق شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کرلیا ہے۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اتنے معصوم بچے نے اپنی محبت کا ثبوت روزہ سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین کے لئے باعث فخر ہیں۔اس بچی کو والدین، رشتہ دار اور اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ادارے کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment