پانگل اسکول کی طالبہ "بیوٹی خاتون" کو انٹر نیشنل آرٹس سلیبریشن "رنگوتسؤ" میں طلائی تمغہ:
شولاپور : (نامہ نگار) ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول شولاپور کی ہونہار طالبہ "بیوٹی خاتون" نے انٹر نیشنل آرٹس سلیبریشن "رنگوتسؤ" کے انٹرنیشنل آرٹ کمپیٹیشن 2025 میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ رنگوتسؤ کے اس مقابلے میں اس طالبہ کو ایک خوبصورت انٹرنیشنل میڈل اور سند سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اس مقابلے کے ان چارج خلیل الرحمٰن پیرمپلی اور ساتھ ہی مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو بھی اعزاز نامہ پیش کیا گیا۔
ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی ہفتم جماعت میں زیرِ تعلیم اس طالبہ کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان ، معاون صدر مدرس ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محمد علی شیخ ، وسیم نلامندو ، ذاکر شاہ پورے ، فوزیہ شیخ ، فرزانہ نداف اور دیگر اسٹاف ممبران ، سرپرست اور طلباء و طالبات نے بیوٹی خاتون کو اور انچارج کو مبارک باد پیش کی۔
Comments
Post a Comment