ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز س مڈل اسکول میں مطالعہ برائے نکڑ سرگرمی 2025

عمر کھیڑ ضلع ایوت (مارچ 2025) : (این ۔ایس۔بیگ کی رپورٹ) ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز س مڈل اسکول میں حال ہی میں "نکڑ سرگرمی 2025" کے عنوان سے ایک ترغیبی مطالعہ پر مبنی سر گرمی منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ اس موقع پر، مقامی تعلیمی ماہرین اور اساتذہ نے طالبات کو مطالعہ کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔
 اسکول کے صدر مدرس زبیر احمد خان نزیر محمد خان ، نے اس موقع پر کہا: "ہماری طالبات کی تعلیمی ترقی کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں۔ نکڑ سرگرمی ۲۰۲۵ کے ذریعے ہم نے طالبات کو مطالعہ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔"
پروگرام کے دوران ڈاکٹر ذاکر حسین وارڈ، راحت بنک ہفتہ واری بازار اورجامع مسجد وارڈ عمر کھیڑ ان جگہوں پر مختلف موضوعات پر مباحثے اور کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مدرسہ کی طالبات مختلف مضامین جیسے اردو ، انگریزی ، ہندی اور مراٹھی پر مطالعہ کا موقع ملا ۔ والدین اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اسکول کی اس کاوش کو سراہا۔
 اسی اثناء سید یونس سید یوسف ،اکرام اللہ خان کرامت اللہ خان شیخ عثمان شیخ احمد عقیل شاہ بسم اللہ شاہ ، کاشف احمد وحید احمد ، نواب خان امان اللہ خان ، وغیرہ نے مطالعہ برائے نکڑ سرگرمی کے لیے خصوصی تعاون و طالبات میں نظم و ضبط بنائے رکھا ۔
یاسمین بانو محمد خشتر (صدر اسکول انتظامیہ سمیتی) محمد ارشاد عبد الستار (نائب صدر اسکول انتظامیہ سمیتی), ممتاز خان ریاست خان ،غوث خان رحیم خان ،آمینہ ثروت مجاہد الدیں خطیب ،سیما بی شیخ اسماعیل عبد الرحمن عبد الستار ،ثمیہ مجاہد اقبال، فروز احمد محمد یوسف، امجد خان حسین خان، رخسار بیگم محمد کلیم ،نسرین بی ریاض محمد خان ،شیخ عمران شیخ رحیم ،زینت پروین سید ضمیر ، فرزانہ بیگم سید رحیم شیخ عثمان شیخ احمد (رکن اسکول انتظامیہ سمیتی) نے پروگرام کو رونق بخشی۔
 بلدیہ عمر کھیڑ کے محترم جناب مہیش کمار جامنور (افسر اعلیٰ) اور انتظامیہ افسر تعلیم محترم جناب نتن چوہان نے طلباء اور اساتذہ اکرام کی پروگرام کے ضمن میں خوب ستائش کی۔ پروگرام کے اختتام پر اظہار تشکر شیخ عثمان شیخ احمد نے کیا ۔
پروگرام کو کامیابی کی دہلیز تک ہم کنار کر نے کے لیے اسکول کے ہونہار اساتذہ سید یونس سید یوسف ، نواب خان امان اللہ خان ،شمیم بانو سمیر احمد، شائستہ بیگم سید قیوم ، اکرام اللہ خان کرامت اللہ خان ،نفیسہ بیگم شیخ عقیل ، صائمہ بتول منصور الدین نواب ،اسماء پروین شیر خان، عرشیہ ناز ظہور علی خان عقیل شاہ بسم اللہ شاہ ، کاشف احمد وحید احمد ، شیخ عثمان شیخ احمد ، جنید ایاز احمد اظہر مختار احمد ، شیخ مستان عبد الغنی ، ارسلان الدین شجاع الدین فاروقی ، شیخ عمران شیخ قیوم ، عاقب اللہ خان ثناء اللہ خان اور شیخ مستان عبد الغنی نے بھرپور تعاون کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔