اقرا اردو ہائی سکول وجونیئر کالج کے میر محتسم نور اقبال اور حمدان محمود شیخ کی اسکالرشپ امتحان کی میرٹ لسٹ میں شامل....
جلگاؤں (سعید پٹیل) اسکالرشپ کا اعلان ہو چکا تھا. حال ہی میں حکومت کی جانب سے اسکالرشپ کی میرٹ لسٹ جاری کی گئی جس میں اقرا اسکول سالار نگر کے میر محتسم نور اقبال اور حمدان محمود شیخ نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے اسکالر شپ میرٹ لسٹ میں شامل ہوکر اسکالرشپ کے لیے اہلیت حاصل کی۔ اس کی بنا پر میر محتسم اور حمدان شیخ کو ہر ماہ فی ہزار روپے ملیں گے. اس کامیابی کو مدنظر رکھتے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر شیخ ، ڈی ایڈ کالج کے چیئرمین عبدالرشد اسکول کے پرنسپل نور محمد شیخ نے میر محتسم نور اقبال اور حمدان محمود شیخ کو ، گل دے کر پرتپاک تہنیت کے ذریعے حوصلہ افزائی کی و استقبال کیا. نیز اسکول پرنسپل و اسٹاف اور اسکالرشپ میں رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی. کہا کہ یہ کامیابی صرف دو طلبہ یا اسکول کی نہیں بلکہ قوم و ملت کی ہے. میں مبارکباد دیتا ہوں محتسم نور اقبال اور حمدان محمود شیخ کو، انکے والدین، اساتذہ اور پرنسپل کو ان کی رہنمائی و دعاؤں سے اسکالرشپ کی میرٹ لسٹ میں شامل ہونے کی کامیابی حاصل کرکے والدین ، اسکول ، قوم و ملت کا نام روشن کیا۔
Comments
Post a Comment