جلگاؤں ضلع کے تعلقہ بیاول کے دہی گاؤں کی ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کا جلگاؤں کے نمائندہ وفد نے دورہ کیا ، بچوں میں یونیفارم کی تقسیم کے ذریعے طلباء کو تعلیمی اڑان دینے کی کوشش۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں ضلع کے تعلقہ بیاول کے دہی گاؤں کی ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کا جلگاؤں کے نمائندہ وفد نے خیرخواہی کا دورہ کیا اور یہاں ضرورت مند طلباء میں اسکول یونیفارم تقسیم کرکے ان بچوں کے تعلیمی خوابوں کو اڑان دینے کی کوشش کی۔
اس وفد میں فاروق شیخ ، حافظ عبدالرحیم پٹیل ، مولانا غفران ، دانیال بھائی اور نجم الدین شیخ نے شرکت کی۔ اسکول کے داخلی دروازے پر اساتذہ اور بچوں نے بڑے ہی پُرخلوص انداز میں مہمانان کا استقبال کیا۔ ننھے منے بچوں نے حمد و نعت پیش کرکے محفل کو نورانی رونق سے پر نور کیا۔ بعد ازاں مہمانان کا شال اور گل پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ جس کے لیے مہمانان نے اسکول کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ ان کی تعلیمی و تربیتی
رہنمائی کی گئ۔
پروگرام کے دوران اسکول کے اساتذہ نے اسکول کی تعلیمی و تربیتی کارکردگی اور بچوں کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ بچوں کا نظم و ضبط ، ان کی بہترین پیشکش اور اساتذہ کی محنت واقعی قابلِ تعریف تھی۔
اس موقع پر فاروق شیخ ، حافظ عبدالرحیم پٹیل ، مولانا غفران صاحب، دانیال بھائی اور نجم الدین شیخ کی جانب سے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں تعلیم کی اہمیت ، والدین و اساتذہ کے احترام، اچھے اخلاق اور محنت کے ساتھ آگے ترقی کرنے کی بات کی۔
یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ شناخت ، نظم و ضبط اور برابری کی علامت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام بچوں کو علم ، عمل اور کامیابی عطا فرمائے اور اسکول کے تمام اساتذہ کی محنتوں کو قبول فرمائے۔
دہی گاؤں کے اس خوبصورت اور پُرخلوص استقبال کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دوگنی، رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ان بچوں کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے ۔ آمین
Comments
Post a Comment