آفس: "نیو لائف ہیلپ اینڈ کونسلنگ سینٹر" کا پُروقار افتتاح


آفس: "نیو لائف ہیلپ اینڈ کونسلنگ سینٹر" کا پُروقار افتتاح  

الحمدللہ ثم الحمدللہ
آج بروز سنیچر بعد نمازِ عصر "نیو لائف ہیلپ اینڈ کونسلنگ سینٹر" کا افتتاح نہایت پُروقار انداز میں عمل میں آیا۔ اس روح پرور تقریب میں شہر کی سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اس نیک مقصد کو سراہا۔

مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا مؤثر خطاب  
تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اپنے دلنشین انداز میں عوام سے خطاب فرمایا۔  
موصوف نے فرمایا: "آج کا یہ افتتاح عام افتتاحوں سے یکسر مختلف ہے۔ یہاں نشہ، خودکشی اور گھریلو ناچاقی جیسے ناسوروں کے علاج کے لیے کونسلنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ یقیناً صدقہ جاریہ کا کام ہے۔"  
انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بدقسمتی سے آج نشے کی لعنت صرف نوجوانوں تک محدود نہیں رہی، ہماری بیٹیاں اور شادی شدہ خواتین بھی اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ ایسے نازک وقت میں اس سینٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی۔"  
آخر میں انہوں نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں سینٹر کا مالی اور اخلاقی تعاون کریں۔

سینٹر کے قیام میں نمایاں کردار  
اس عظیم منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں خانوادہ آصف شیخ رشید صاحب، محترمہ نسرین شیخ خالد صاحبہ - میئر، اور ایڈوکیٹ فیض واصف صاحب کی مخلصانہ کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہی کی محنت کا ثمرہ ہے کہ آج یہ خواب حقیقت بنا۔

خدمات کا اعتراف اور اعزاز  
تقریب کے دوران "الخدمت خواتین گروپ" اور "علقمہ آپا" کی جانب سے "گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ" کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گروپ کے سربراہ جناب ضیاء مسکان بھائی کو عمرہ کی سعادت کے لیے خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔

اسی موقع پر شہر کے اے ایس پی جناب سورج گنجال صاحب کے دستِ مبارک سے، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، ایڈوکیٹ فیض واصف صاحب اور میئر محترمہ نسرین خالد حاجی صاحبہ کی موجودگی میں، خدمتِ خلق میں پیش رہنے والی درج ذیل شخصیات کو سپاس نامہ پیش کر کے حوصلہ افزائی کی گئی:

ضیاء آر کے، اشتیاق عنایت، اعجاز ایم آئی سی، حافظ شعیب احمد محمدی، سید رضوان، راشد فارگو، اطہر تارے، امین سعودی، اسامہ انصاری، کامل النور، سفیان ایمبولینس، شبیر امیتابھ، ابرا شیخ ریاض، حافظ کیف انعامی، کریم عرفات، محمد نبیل، ضیاء مسکان  
اور دیگر متعدد خدمت گزاروں کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔

مہمانانِ خصوصی  
اسٹیج کی زینت بننے والوں میں شیخ سلمان - ھاکرس یونین صدر، جناب عقیل ٹھیکیدار صاحب، فیاض افسر، اسماعیل استاد - ممبر، سلطان مقادم، نثار مقادم، شعبان شاہ - نصر فاؤنڈیشن، سعد قریشی، امتیاز رفیق سر اور مفتی عامر یاسین ملی صاحب شامل تھے۔

اختتام پر منتظمین نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ اس سینٹر کو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین

بشکریہ: گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ، مالیگاؤں  
از قلم: شعیب احمد محمدی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔