جب تک سرکارِ دو عالم ﷺ اور اولیائے کرام کی عظمت، مقام و مرتبے کا علم دلوں میں جاگزیں نہیں رہے گا، ان سے عشق و عقیدت اور محبت کادعویٰ محض رسمی رہے گا:مرزا چشتی صابری نظامی۔


بیدر. 12/اگست.(محمدیوسف رحیم بیدری)کرناٹک ،تلنگانہ اور مہاراشٹر کے صوفی حلقوں کی معروف شخصیت حضرت مرزا چشتی صابری نظامی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہا ہے کہ کچھ خود ساختہ رہبر اور ناقاعبت اندیش صاحبین جنہوں نے مقام و مرتبہ رسول اللہ ﷺ و اولیاء اللہ کو گھٹا کر کے پیش کرنے کی کوشش کی اور کر رہے ہیں۔اس سے نہ صرف قوم میں عظمت، یامقام و مرتبہ کے تعلق سے شکوک پیداہوگئے بلکہ دیگر اقوام جو حضور ﷺ کے عقیدت مند اور اولیاء اللہ کے بھی عقیدت مند تھے، ان کے قلوب سبھی ان سے عقیدت مندی کم وبیش ختم ہوگئی اور آج یہ عالم ہے کہ شرپسند عناصر بلا خوف و خطر ان کے تعلق سےآئے دن بے ادبیاں کررہے ہیں. ایسے حالات میں کم از کم باعلم صاحبین اور علماء حق اس تعلق سے توجہ دیں. ہم کو چاہیے کہ پرعزم رہیں. حضورِ اکرم ﷺ اور اولیائے اللہ کے مقام و مرتبے کے تعلق سےقرآنِ مجید و احادیث اور اولیائے کرام کے فرمودات (جو قرآن مجید کا مجموعہ اور احادیث ہوتے ہیں) نہایت منظم طریقے سے عوام میں پیہم پیش کرتے رہیں. 

یہ کام الحمدللہ کچھ علماء حق کر رہے ہیں، مگر اس پیمانے پر نہیں ہورہا ہے جس پیمانے پر چاہئے. حضرت مرزا چشتی صابری نے مزید کہا کہ جب تک سرکارِ دو عالم ﷺ اور اولیائے کرام کی عظمت، مقام و مرتبے کا علم دلوں میں جاگزیں نہیں رہے گا، ان سے عشق و عقیدت اور محبت کادعویٰ محض رسمی رہے گا۔ لہٰذا ان سے والہانہ عشق و محبت کیوں ضروری ہے، عوام کو بتانا لازم جان لیجیے۔یہ بات یاد رکھیے بلکہ لکھ لیجئے کہ جب تک ہمارے سینوں میں عشقِ حیاتِ النبی ﷺ محبوبِ خدا، جن کا نام کلمہ طیبہ میں اللہ نے شامل فرمایاہے،سے ہماری والہانہ محبت و عقیدت نہ ہوگی، ہماری ہر عبادت بارگاہِ الٰہی میں رد ہو جائے گی اور کوئی عبادت قبول بارگاہِ الٰہی نہیں ہوگی.اللہ تعالیٰ کی قربت صرفِ وہی پا سکتے ہیں، جن کو قربتِ رسول ﷺ نصیب ہوتی ہے۔
اللہ پاک ہم سب کو سرکارِ رحمت العالمین اور اولیاء اللہ کا عاشقِ صادق بنائے اور توفیق عطا کرے کہ ہمارے قلوب ان سے محبت وعقیدت میں ہمہ وقت مامور رہیں. 

11/08/2026

مرزاچشتی صابری نظامی
بیدر شریف

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔