بیدر جیولرس اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریڑی منتخب ہونے پر تہنیت۔
بیدر۔ 17/اگست (راست) بیدرجیولرس اسوسی ایشن کے انتخابات میں جوائنٹ سکریڑی کے عہدے پر کامیابی حاصل کرنے والے عظیم الدین روشن کوآج ممتاز قائد جناب سید منصوراحمد قادری کی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ ان ہی کی جیولری شاپ پرپہنچ کر تہنیت پیش کی گئی۔ اسی طرح کرناٹک اردو اکادمی کے رکن جناب محمدامین الدین نواز کی جانب سے بھی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ جناب عبدالسلیم اسد مؤظف صدر مدرس، جناب حیدرعلی سوداگر ای سی او برائے دفتر BEOبیدر، جناب محمد عبدالصمد منجووالا، جناب سید یداللہ حسینی اور جناب محمد یوسف رحیم بیدری موجودتھے۔
Comments
Post a Comment