ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی دو طالبات کو تقریری مقابلے میں دوم انعام۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی دو طالبات کو تقریری مقابلے میں دوم انعام۔
شولاپور : جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ و سلم کے موقع پر سکینہ تعلیم سیرت کمیٹی شولاپور کی جانب سے منعقد تقریری مقابلہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی دو طالبات نے دوم انعام حاصل کیا ہے۔جنھیں جیل روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس آفیسر کے دست خاص سے نوازا گیا۔
جونیئر گروپ میں تقریبا تیس طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا جس میں تسمیہ سیفن بلبٹی نے دوم انعام حاصل کیا۔
سینیٹر گروپ میں ۲۵ سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا جس میں اقصی عمران شیخ نے دوم انعام حاصل کیا۔
سکینہ تعلیم سیرت کمیٹی شولاپور کے صدر عبدالغفور سوداگر اور ان کے رفقاء کار نے طالبات کی بہت تعریف کی اور مبارکباد دی۔
اسکول کے چیئرمین محترم جناب محبوب تامبولی سر نے دونوں طالبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبات گزشتہ تین سالوں سے اس مقابلے میں انعامات حاصل کر اپنی جیت کی روایات کو قائم رکھا ہے۔
اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کی خصوصی رہنمائی ان طلبہ و طالبات کو حاصل ہوئی۔ان طالبات کی تیاری میں اسکول کے تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔
محترمہ رضوانہ ملا آپا، محترم عرفاں پٹھان سر، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ سمیرا شلیدار اپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ صنوبر پٹھان آپا اور سرپرستوں نے مبارکباد پیش کی ۔
Comments
Post a Comment