گورنمنٹ اُردو ہائر پرائمری اسکول جیناپور، وجے پور دیہی میں سبکدوشی و تہنیتی تقریب منعقد۔


وجے پور: (راست) گورنمنٹ اُردو ہائر پرائمری اسکول، جیناپور، وجے پور دیہی میں شعبۂ تعلیم کی ممتاز معلمہ محترمہ خورشید بانو سیف الدین کلادگی کی 41 سال 6 ماہ پر محیط بے مثال تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایک باوقار تہنیتی و وظیفہ یابی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت ایس ڈی ایم سی کے صدر محترم لال صاحب بدری نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر انجمن کمیٹی کے صدر محترم امین بدری، سی آر پی محترم ظہور احمد چودھری، محترم اشفاق احمد بالسنگ اور محترم حسین چترکی نڈونی صاحب شریک رہے ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے حمد و نعت پیش کرکے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔ استقبالیہ و تمہیدی کلمات میرِ معلم ایم۔ بی۔ مکاندار صاحب + نے پیش کیے اور مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر سی آر پی محترم ظہور احمد چودھری نے محترمہ خورشید بانو سیف الدین کلادگی کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری دیانت داری، اخلاص اور محنت کے ساتھ نسلِ نو کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین معلمہ، مخلص رہنما اور ہم سب کے لیے مشعلِ راہ رہی ہیں۔ قوم اور طلبہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آخر میں انہوں نے سبکدوشی پر دلی مبارکباد پیش کی۔کروٹا تنظیم کے سیکریٹری محترم اشفاق احمد بالسنگ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ خورشید بانو کلادگی نے اپنی پوری زندگی قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر دی۔ آپ نے صرف علم ہی نہیں بلکہ سچائی، ایمانداری، امانت، دیانت، صبر، تحمل اور اعلیٰ اخلاق و کردار کی تعلیم بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ "استاد ایک ایسے چراغ کی مانند ہوتا ہے جو دوسروں کو روشنی عطا کرتے کرتے خود جلتا رہتا ہے، اور محترمہ خورشید بانو اس کی بہترین مثال ہیں۔" انہوں نے ان کی گراں قدر خدمات کو معاشرے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے سبکدوشی پر مبارکباد پیش کی۔
اس تقریب میں اس اسکول کے معاون معلمات محترمہ یاسمین قاضی، محترمہ شمیم بانو مکاندار، محترمہ شاہین نیمبالکر اور دیگر معلمین میں محترمہ شبانہ ناز گنیار، محترمہ شمش النساء، محترمہ جمبگی، محترمہ روشن تورگل، محترمہ رئیسہ گُندگی، محترمہ جانویکر، محترمہ اشوینی کے علاوہ پی۔ ڈی۔ بغلی سر، ہنچہال سر، مبین سر، مدثر سر، ناگور سر، ایس ڈی ایم سی کے اراکین، گاؤں کی معزز شخصیات، طلبہ، اولیائے طلبہ اور محترمہ خورشید بانو کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین نے محترمہ خورشید بانو سیف الدین کلادگی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور درازئ عمر کے لیے دعا کی۔ آخر میں محترمہ شاہین نیمبالکر نے تمام مہمانوں، اساتذہ، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا، جس کے ساتھ یہ باوقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔