چٹگوپہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد۔


بیدر19اگست(نامہ نگارمحمد عبدالصمد) ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن چٹگوپہ کے صدر محمد توفیق خطیب اور اسو سی ایشن کے ذمہ داران کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق چٹگوپہ میں جشن عید میلاد النبؑی کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن کی جانب سے بتاریخ20/آگست بروز جمعرات صبح دس تا شام پانچ بجے تک چٹگوپہ کے سرکاری اسپتا ل میں خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے،عید میلاد النبی کے موقع پرخون کا عطیہ دینے کا یہ سلسلہ چٹگوپہ میں پچھلے پندرہ سالوں کے زائد عرصہ سے جاری ہے ہر کیمپ میں سو سے زائد نوجوان اپنے خون کا عطیہ دے ر ہیں اوریہ خون کسی ضرورت مند انسان کی جان بچانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔اللہ تعالی اپنے مقدس کلام پاک قرآن شریف میں فرماتا ہیکہ جس نے کسی انسان کی جان بچائی گویا ایسا ہے کے اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی، تو ہم کو چاہئیے کے ایسے مبارک موقع پر ہم اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔ جدیددور کی سائنسی تحقیق میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہیکہ خون کا عطیہ دینے سے انسان کی صحت بہتر رہتی ہے اور کوئی جان لیوا اور بڑی بیماری ہونے کے امکانات نہ کے برابر ہوتے ہیں،خون کا عطیہ دینے میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داران سیدراشید علی مالی پٹیل، محمد معیز الدین بارو دگر، محمد مخدوم ممبئی،محمد عقیل ویلڈر،محمد محبوب پٹیل عرف بابا،سید نور الاسلام،شیخ فرید،محمد مصطفی قریشی جبار حُسین،محمد مصطفی چھوٹے قریشی،محمد تحسین احمد ناگوری، محمد حبیب،،محمد نظام حکیم، محمد شکیل جمعدار، ڈاکٹر سید عرفات پٹیل، محمد ناصر،محمد عزیر قریشی،محمد نواب ننتھوبھائی،محمد محسن نائس،لئیق چکن،محمدرسول خان، محمد حُسین فروٹ مرچنٹ نے چٹگوپہ اور اطراف کے تمام دیہاتوں کے نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس کیمپ میں حصہ لے کر اپنے خون کا عطیہ دیں آپ کا ایک قطرہ کسی کی زندگی بچانے کا محافظ بن سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔