ظہیرآباد میں جلسہ سیرت النبی ﷺ واصلاح معاشرہ کا کامیاب انعقاد - جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔


 ظہیرآباد 22 اگست( نمائندہ) ماہ ربیع الاول کے اس مبارک مہینے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک فضاؤں میں خواتین اسلام کو آقائے دو جہاں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے آگاہی کے لئے جمیع علماء وحفاظ ظہیرآباد کی سرپرستی میں آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامعہ حنفیہ للبنات محلہ وطن باغ  گڑھی روڑ ظہیرآباد میں ایک عظیم الشان اجلاس بصدارت حضرت مولانا مفتی عبدالقدوس صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ہذا منعقد کیا گیا جس میں ابتدا میں ہے طالبات نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اس کے بعد حضرت مولانا مفتی نذیر احمد صاحب حسامی دامت برکاتہم ناظم مدرسہ علوم القرآن للبنات ظہیرآباد نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں خصوصا ولادت سے لے کر نبوت تک کے مبارک واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے پیغامات کو بڑے درد مند انداز میں خواتین کے سامنے رکھا اسی طرح حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء ظہیرآباد نے بھی کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے عورتوں کو عزت ملی اور نبی نے عورتوں کے حقوق بیان فرمائے اورخواتین کو بدعات اور رسومات کو چھوڑ کر سنت نبوی کو اپنانے کی ہدایت دی اجلاس کی کاروائی مفتی عبید الرحمن قاسمی استاذ حدیث جامعہ ہذا نے انجام دی جبکہ حافظ و قاری جنید احمد خیری نے ہدیہ نعت پیش فرمائیں۔واضح رہے کہ 
اس موقع پر خواتین وطالبات کی تعداد تین سو سے بھی متجاوز تھی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔