میلادالنبی ﷺ کے موقع پرمدرٹریسا مسلم کوآرڈی نیشن کمیٹی بیدر نے مریضوں میں پھل اور دوائیاں تقسیم کیں۔


بیدر۔ 27/اگست(محمدیوسف رحیم بیدری)مدرٹریسا کوآرڈی نیشن کمیٹی بیدر کی جانب سے 26/اگست چہارشنبہ کو میلادالنبی  ﷺ کے موقع پر بیدر کے بریمس اسپتال میں فروٹ، پانی اور ٹیبلیٹ(دوائیاں) تقسیم کئے گئے۔ اس تعلق سے پریس سے بات کرتے ہوئے جناب مفیض ATMچیرمین مدرٹریسا مسلم کوآرڈی نیشن کمیٹی بیدر نے بتایاکہ نبی کریم  ﷺ کے یوم ِ پیدائش پر ہم نے مریضوں میں پھل، پانی کی بوتلیں اور دوائیاں تقسیم کیں۔ ان کاکہناتھاکہ بی پی اور شوگر کے51مریضوں کو ساری زندگی دوائیاں دینے کے کام کاکل سے آغاز کیاگیاہے۔ توقع ہے کہ ہم اہل خیر کے تعاون سے بی پی شوگر کے مریضوں کی لائف لانگ مدد کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ہماری اس امداد میں کوئی بھی سیاسی زاویہ شامل نہیں ہے۔ پھل اور دوائیوں کی تقسیم مفیض ATMکی زیرنگرانی ہوئی۔برادر جبرال عرفات، برادرسراج احمد (اشو)،برادر محمد فہد،برادرمحمد ناصح،برادر محمد خضر اوربرادر محمد محسن وغیرہ نے تقسیم کے دوران تعاون کیا۔فروٹ اور پانی حاصل کرنے والوں کی کثیرتعداد نے تقسیم کرنے والوں کو حیرت میں ڈال دیاتھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔