نعت شریف - ازقلم : قاضی انور گلبرگہ۔
نعت شریف -
ازقلم : قاضی انور گلبرگہ۔
8892400581
یہ زمیں چیز ہے کیا عرشِ معلیٰ ان کا
دونوں عالم کی ہر اک شے میں ہے جلوہ ان کا
دنیا داری سے مبرا ہے قبیلہ ان کا
باعثِ رحمتِ حق صرف وسیلہ ان کا
ہیں احادیث سبھی حسنِ عمل کی شاہد
آئیتوں میں بھی نظر آتا ہے چہرہ ان کا
ہم گنہ گار بھلا ان کا علو کیا جانیں
صرف اللہ کو معلوم ہے رتبہ ان کا
معرفت ہو یا طریقت کہ شریعت کیا ہے
ہے حقیقت کہ یہاں جو بھی ہے صدقہ ان کا
اس کے ہاتھوں میں ہے عقبیٰ کے خزانوں کی کلید
ہوشمندوں سے تو بہتر ہے دوانہ ان کا
رب کے محبوب پیمبر ہیں وہ بیشک انور
رہگزر بن گیا معراج میں سدرہ ان کا
Comments
Post a Comment